وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ملکی معیشت کو ہر ممکن استحکام فراہم کرنے کے لیے تمام ضروری فیصلے کیے جائیں گے اور تمام سرکاری ملازمین اور وزرا کو سادگی اور کفایت شعاری اختیار کرنی ہوگی۔
وزیراعظم کی زیرصدارت ملکی معیشت کے استحکام پراجلاس ہوا جس میں کفایت شعاری اورسادگی سے متعلق متعدد تجاویزاورسفارشات کاجائزہ لیاگیا اور عالمی کشیدگی اور ممکنہ معاشی اثرات سےمتعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
بریفنگ میں بتایا گیاکہ علاقائی صورتحال سے توانائی فراہمی اور عالمی منڈیوں میں قیمتوں کے اتارچڑھاؤ کا خدشہ ہےتاہم ملک میں پیٹرول، ڈیزل اوردیگرپیٹرولیم مصنوعات کےمناسب ذخائرموجود ہیں۔
اس موقع پر وزیراعظم کا کہنا تھاکہ موجودہ عالمی صورتحال میں بروقت معاشی اقدامات ناگزیر ہیں، حکومت عوامی مفادات کےتحفظ، ملکی معیشت کےاستحکام کیلئے ہر ممکن اقدامات کرے گی۔
وزیراعظم نے وزرا،سرکاری افسران کوعوامی ریلیف، وسائل کےمؤثراستعمال، سادگی اور کفایت شعاری اختیارکرنےکی ہدایت کی اور کہا کہ مشکل معاشی حالات میں قومی وسائل کے دانشمندانہ استعمال کویقینی بنانا ناگزیر ہے۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیاکہ کفایت شعاری کی پالیسی صنعت اور زرعی شعبےپرلاگو نہیں ہوگی۔
وزیراعظم کا کہنا تھاکہ کفایت شعاری کا بوجھ معاشرےکےتمام طبقات کوبرداشت کرنا ہوگا، جیسے ہی یہ مشکل مرحلہ گزرے گا اور معیشت مزید مستحکم ہوگی، حکومت عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرے گی۔
انہوں نے اشرافیہ اور مراعات یافتہ طبقات کومعاشی ایڈجسٹمنٹ میں خود مثال قائم کرنےکی تاکید کی۔
کفایت شعاری اور بچت کے حوالے سے حتمی لائحہ عمل کا باضابطہ اعلان کل کیا جائے گا۔


























Leave a Reply