ترکیے کے چیف آف جنرل اسٹاف جنرل سلجوق بائرکتار اولو نے پاکستان کے ساتھ تربیت، مشترکہ مشقوں اور صلاحیت بڑھانے میں تعاون جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ترکیے کے چیف آف جنرل اسٹاف جنرل سلجوق بائرکتار اولو نے جنرل ہیڈکوارٹر (جی ایچ کیو) کا دورہ کیا، جنرل ہیڈکوارٹرز آمد پر انہیں پاک فوج کے دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔
آئی ایس پی آر نے بتایاکہ فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ترکیے کے جنرل سيلچُک بيرقدار اوغلو نے ملاقات کی جس میں دفاعی، عسکری و باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی اور عالمی سکیورٹی صورتحال پر گفتگو کی گئی۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ملاقات میں پاک ترکیے دفاعی اور فوجی تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا گیا اور دونوں ممالک کے درمیان قریبی رابطہ اور تعاون بڑھانے پر زور دیا گیا۔
فیلڈ مارشل عاصم منیر نے پاک ترکیے برادرانہ تعلقات کو اجاگر کیا اور تاریخی روابط، باہمی اعتماد اور عوامی سطح پر مضبوط رشتوں کا ذکر کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ترکیے کے جنرل بيرقداراوغلو نے شاندار میزبانی پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا اور پاک فوج کی پیشہ ورانہ مہارت اور نظم و ضبط کی تعریف کی۔
جنرل بيرقداراوغلو نے تربیت، مشترکہ مشقوں اور صلاحیت بڑھانے میں تعاون جاری رکھنے کا اعلان کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق دورہ پاک ترکیے اسٹریٹجک شراکت داری کی عکاسی کرتا ہے، خطے میں امن، استحکام اور سلامتی کے لیے مشترکہ عزم کا اظہار ہے۔


























Leave a Reply