امریکی گلوکارہ جنیفر لوپز کو ترکیہ میں قائم ایک مشہور اسٹور میں جانے سے روکنے کی وجہ سامنے آگئی۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی اداکارہ و پاپ گلوکارہ جنیفر لوپز ان دنوں ‘آل نائٹ: لائیو اِن 2025 ٹور’ میں مصروف ہیں جس کیلئے وہ مختلف ممالک کا دورہ کررہی ہیں۔
اسی سلسلے میں گلوکارہ نے ترکیہ کے شہر استنبول کا دورہ بھی کیا جہاں 5 اگست کو فیسٹیول میں گلوکارہ کی پرفارمنس کا انعقاد کیا گیا تھا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق جنیفر لوپز نے ترکیہ کے دورے کے دوران مختلف برانڈز پر شاپنگ بھی کی جہاں انہیں ایک مشہور برانڈ Chanel کے اسٹور پر جانے سے روک دیا گیا۔
رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ اسٹور میں لوگوں کے رش اور جگہ نہ ہونے کی وجہ سے گارڈ کی جانب سے گلوکارہ کو روکا گیا جس کے بعد جنیفر خاموشی سے وہاں سے چلی گئیں اور دیگر برانڈز پر شاپنگ کی۔
جب برانڈ کے ملازمین کو اپنی غلطی کا احساس ہوا تو انہوں نے پاپ اسٹار سے دوبارہ اپنے اسٹور پر آنے کی دعوت دینے کیلئے رابطہ کیا لیکن گلوکارہ نے صاف انکار کردیا۔
























Leave a Reply