ترکیہ اور آذربائیجان کا ایک بار پھر پاکستان کی حمایت کا اعادہ


ترکیہ اور آذربائیجان کا ایک بار پھر پاکستان کی حمایت کا اعادہ

حالیہ پاک بھارت کشیدگی میں آذربائیجان نے پاکستان سے مکمل اظہار یکجہتی کیا ہے، الہام علییوف— فوٹو:پی آئی ڈی

بھارت سے حالیہ کشیدگی میں پاکستان کی مکمل کا حمایت کرنے والے ترکیہ اور آذربائیجان کے صدور کی جانب سے ایک بار پھر پاکستان کی حمایت کا اعادہ کیا ہے۔

آذربائیجان کے شہر لاچین میں پاکستان، ترکیہ اور آذربائیجان کے سہ ملکی اجلاس سے خطاب میں صدر رجب طیب اردوان نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگی بندی ہونا ترکیہ کیلئے باعث اطمینان ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ امید ہے اعلان کردہ سیزفائر کو مستقل امن میں تبدیل کیا جائے گا۔

اس موقع پر آذر بائیجان کے صدر الہام علییوف نے کہا کہ حالیہ پاک بھارت کشیدگی میں آذربائیجان نے پاکستان سے مکمل اظہار یکجہتی کیا ہے۔

ان کا کہناتھاکہ پاک بھارت کشیدگی ہمارے لیے انتہائی پریشان کُن تھی، تنازعات کو پُرامن طریقے سے حل کرنا چاہیے۔

آذر بائیجان کے صدر نے پاکستان میں دو ارب ڈالر کی سرمایہ کارنے کا بھی اعلان کیا۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *