تربت میں نجی سکیورٹی کمپنی کی کیش وین لوٹ لی گئی، مسلح افراد 22کروڑ سے زائد لوٹ کرفرار


تربت میں نجی سکیورٹی کمپنی کی کیش وین لوٹ لی گئی، مسلح افراد 22کروڑ سے زائد لوٹ کرفرار

نجی سکیورٹی کمپنی کی کیش وین 2 نجی بینکوں کا کیش لےکرتربت سےگوادر جارہی تھی: لیویز حکام— فوٹو:فائل

بلوچستان کے شہر تربت میں نامعلوم مسلح افراد نے نجی سکیورٹی کمپنی کی کیش وین لوٹ لی۔

لیویز حکام کے مطابق تربت کے نواحی علاقے دشت کے قریب تربت گوادر شاہراہ پر نجی سکیورٹی کی کیش وین لوٹنے کا واقعہ پیش آیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ مسلح ڈاکوؤں نے نجی سکیورٹی کی کیش وین کو اسلحہ کے زور پر روکا اور وین میں موجود 22کروڑ روپے سے زائد لوٹ کرفرار ہوگئے۔

حکام نے بتایاکہ نجی سکیورٹی کمپنی کی کیش وین 2 نجی بینکوں کا کیش لےکرتربت سےگوادر جارہی تھی۔

واقعے کے بعد لیویز فورس نے علاقے کی ناکا بندی کردی ہے اور ملزمان کی تلاش جاری ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *