
تحریک تحفظ آئین پاکستان کے زیر انتظام آل پارٹیز کانفرنس نے 26 ویں آئینی ترمیم ختم کرنے کا مطالبہ کردیا۔
تحریک تحفظ آئین پاکستان کے زیر انتظام ہونے والی آل پارٹیز کانفرنس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے۔
اعلامیے میں کہا گیا ہےکہ انسانی حقوق اور پارلیمانی جمہوری نظام مکمل تباہ ہوچکا ہے، ملک میں نئے میثاقِ جمہوریت کی ضرورت ہے، نئے میثاق کے لیے ملک کی تمام سیاسی قوتوں کے درمیان اتفاق پیدا کیا جائے، بلوچستان اور خیبر پختونخوا کی صورتحال پر گفتگو کی جائے اور حل نکالا جائے۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ 26 ویں آئینی ترمیم کو ختم کیا جائے، سینیٹ میں عوام کے براہِ راست ووٹ کے لیے قانون سازی ہونی چاہیے۔
اس موقع پر سینئر سیاستدان مصطفیٰ نواز کھوکھر کا کہنا تھا کہ موجودہ نظام ملک سے اپوزیشن کا مکمل خاتمہ چاہتا ہے، اس وقت ملک کا کوئی طبقہ مطمئن نہیں، کاروباری طبقہ ملک چھوڑ کر باہر جارہا ہے جب کہ 45 فیصد پاکستانی سطحِ غربت سے نیچے زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔
Leave a Reply