
کراچی: اسٹیٹ بینک نے اپریل میں کھلوائے گئے روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس کی تفصیلات جاری کردیں۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق تارکین وطن کی جانب اپریل میں8 ہزار 802 روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس کھلوائے گئے اور اسی ماہ روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس میں17 کروڑ 70 لاکھ ڈالر جمع کرائے گئے۔
مرکزی بینک کا بتانا ہےکہ اپریل کے بعد روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس کی مجموعی تعداد 8 لاکھ 14 ہزار 244 ہوگئی ہے اور روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس میں 56 ماہ میں 10.18ارب ڈالر جمع کرائے جاچکے ہیں۔
اس کے علاوہ ساڑھے 6 ارب ڈالر پاکستان میں خرچ کیے گئے اور پونے 2 ارب ڈالر واپس نکالے گئے ہیں۔
Leave a Reply