تاجکستان کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کراتے ہیں، افغان طالبان کا چینیوں کی ہلاکت پر ردعمل


تاجکستان کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کراتے ہیں، افغان طالبان کا چینیوں کی ہلاکت پر ردعمل

اس واقعے کی ذمہ داری ان حلقوں پر عائد ہوتی ہے جو خطے کے ممالک کے درمیان انتشار، عدم استحکام اور عدم اعتماد پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں: افغان وزارت خارجہ— فوٹو:فائل

افغانستان کی طالبان حکومت نے  تاجکستان کے سرحدی علاقے میں ڈرون حملے میں 3 چینی شہیریوں کی ہلاکت  پر چین اور تاجکستان سے افسوس کا اظہار کیا اور واقعے کی شدید مذمت کی ہے۔

افغان وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ متعلقہ حکام کی جانب سے فراہم کردہ ابتدائی معلومات کے مطابق اس واقعے کی ذمہ داری ان حلقوں پر عائد ہوتی ہے جو خطے کے ممالک کے درمیان انتشار، عدم استحکام اور عدم اعتماد پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ تاجکستان حکومت کو مکمل تعاون کا یقین دہانی کراتے ہیں اور اس واقعے کے ذمہ داروں کی شناخت کیلئے معلومات کے تبادلے، تکنیکی تعاون اور مشترکہ جائزے کیلئے پوری طرح تیار ہیں۔

خیال رہے کہ  26 نومبر کی رات افغانستان سے تاجکستان کی سرحد پر ڈرون حملہ کیا گیا جس جے نتیجے میں 3 چینی شہری ہلاک ہوئے اور ایک زخمی ہوگیا۔

واقعے کے بعد چینی سفارتخانے نے اپنےشہریوں کوسرحدی علاقےسے فوری طورپرانخلا کی ہدایت کی ہے اور تاجک حکام سے حملےکی تحقیقات کرنے پر زور دیا۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *