
اسلام آباد : پبلک اکاؤنٹس کی ذیلی کمیٹی میں بےنظیر انکم سپورٹ پروگرام ( بی آئی ایس پی) سے سرکاری افسران کو اربوں روپے کے کیش ٹرانسفر ہونے کا انکشاف سامنے آیا ہے۔
گزشتہ روز پی اے سی ذیلی کمیٹی کا اجلاس کنوینر معین عامر پیر زادہ کی زیر صدارت ہوا جس میں تخفیف غربت و سماجی تحفظ ڈویژن سے متعلق آڈٹ اعتراضات کا جائزہ لیا گیا۔
دوران اجلاس آڈٹ حکام نے انکشاف کیا کہ سیکڑوں سرکاری افسران اور بیوروکریٹس بےنظیر انکم سپورٹ پروگرام کے مستحقین کا فنڈز ہڑپ کر گئے، متعدد سرکاری افسران ان کی شریک حیات اور پنشنرز بھی بی آئی ایس پی کے بینیفشری ہیں جب کہ سرکاری ملازمین اس پروگرام کے بینیفشری نہیں ہو سکتے۔
اجلاس میں کمیٹی نے سوال کیا کہ ان سے ریکوری کیوں نہیں کی گئی،؟اس پرسیکرٹری نے بتایا کہ ان کے پاس ریکوری کا کوئی میکیننزم نہیں۔
دوران اجلاس کمیٹی کو بتایا گیا کہ 85 افسران گریڈ 20 کے ہیں، 630 افسران گریڈ 19 ج بکہ گریڈ 22 کے افسران بھی بینیفشیریز ہیں، زیادہ افسران صوبائی ہیں ایف آئی اے ریکوری کر رہا ہے۔
بعد ازاں پبلک اکاؤنٹس کی ذیلی کمیٹی نے گریڈ 17سے 22 گریڈ تک کے ملوث افسران پر کرمنل چارج لگانے کی ہدایت کی۔
Leave a Reply