Skip to content
  • Friday, 13 February 2026
  • 9:06 AM
Dailymithan news logo
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • کاروبار
  • دنیا
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • Home
  • بی این پی واضح اکثریت حاصل کرنےکی پوزیشن میں آگئی

حالیہ پوسٹس

  • بی این پی واضح اکثریت حاصل کرنےکی پوزیشن میں آگئی
  • نیتن یاہو کو کرپشن کیس میں معافی ملنی چاہیے: امریکی صدر
  • افغان حکومت اپنی سرزمین ہمارے خلاف استعمال نہ ہونے دیں، پاکستان
  • ایران میں جاں بحق 3 پاکستانیوں کی لاشیں وطن پہنچ گئیں
  • حکومت نے بھارت سے پاکستان آ کر شادی کرنے والی خاتون سربجیت کی ملک بدری روک دی
تازہ ترین

بی این پی واضح اکثریت حاصل کرنےکی پوزیشن میں آگئی

DAILY MITHAN Feb 13, 2026 0


بنگلادیش انتخابات: بی این پی واضح اکثریت حاصل کرنےکی پوزیشن میں آگئی

بی این پی کارکنوں کا جشن—فوٹو: رائٹرز

بنگلادیش کے 13ویں پارلیمانی انتخابات میں 299 نشستوں کے  غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے۔

بنگلادیشی میڈیا کے مطابق  بی این پی  پارلیمانی انتخابات میں  حامیوں کے ساتھ مل کر  واضح اکثریت حاصل کرنےکی پوزیشن میں آگئی، رپورٹس کے مطابق 299 میں سے بی این پی کو  198 نشستوں پر برتری حاصل ہے۔

غیرمصدقہ نتائج کے مطابق خالدہ ضیا کے بیٹے طارق رحمان کی قیادت میں پارٹی 151 نشستیں جیت چکی ہے، غیرسرکاری نتائج کے مطابق بی این پی چیئرمین طارق رحمان ڈھاکا اور بوگرہ دونوں نشستوں پر کامیاب قرار پائے۔

جماعت اسلامی 34 نشستیں اپنے نام کرنے میں کامیاب رہی۔ مجموعی طور پر 43 نشستیں جیت کرجماعت کے مرکزی اپوزیشن پارٹی بننےکا امکان ہے جبکہ جین زی کی نیشنل سیٹیزن پارٹی کو  اس وقت تک صرف دو نشستوں پر برتری حاصل ہے۔

بی این پی کے سربراہ طارق رحمان نے کہا کہ منتخب ہوا تو جن کے ساتھ مل کر تحریک چلائی ان کے ساتھ مل کر ملک چلاؤں گا، امن عامہ پہلی ترجیح ہے تاکہ عوام خود کومحفوظ سمجھ سکیں، ملک کی آدھی آبادی خواتین پر مشتمل ہے، ہم ان پر توجہ دیں گے۔

 طارق رحمان نے پارٹی کے حامیوں اور کارکنوں سے نماز  جمعہ  میں  خصوصی دعاؤں میں شریک ہونے اور کسی بھی قسم کی ریلیوں یا جشن سے گریز کی اپیل کی ہے۔

ادھر چیف ایڈوائزر محمد یونس نے کہا کہ آئینی حق ادا کرنے میں عوام نے بھرپورحصہ لیا۔

بنگلادیش میں انتخابات کیساتھ قومی ریفرنڈم

بنگلادیش میں قومی انتخابات کے ساتھ قومی ریفرنڈم بھی کرایا گیا۔ ڈھاکا سے اب تک کے نتائج کے مطابق 66 فیصد ووٹرز نے اصلاحات کے حق میں ووٹ ڈالا ہے۔

بنگلادیشی میڈیا کے مطابق ریفرنڈم کے جواب میں عوام کو ہاں یا نہیں کا انتخاب کرنا تھا، ریفرنڈم سے ملک کے مستقبل کے سیاسی و آئینی ڈھانچے کا تعین کیا جائےگا۔

ریفرنڈم میں جولائی نیشنل چارٹر میں وسیع آئینی اصلاحات کی تجویز مانگی گئی ہے۔



Source link

DAILY MITHAN

Website: https://dailymithan.com

متعلقہ کہانی
Headline تازہ ترین
نیتن یاہو کو کرپشن کیس میں معافی ملنی چاہیے: امریکی صدر
DAILY MITHAN Feb 13, 2026
Headline تازہ ترین
ایران میں جاں بحق 3 پاکستانیوں کی لاشیں وطن پہنچ گئیں
DAILY MITHAN Feb 13, 2026
Headline تازہ ترین
حکومت نے بھارت سے پاکستان آ کر شادی کرنے والی خاتون سربجیت کی ملک بدری روک دی
DAILY MITHAN Feb 13, 2026
تازہ ترین
جوہری معاہدہ نہ کرنے پر ایران کیلئے صورتحال نہایت سنگین اور تکلیف دہ ہوگی: ٹرمپ کا انتباہ
DAILY MITHAN Feb 13, 2026
Headline تازہ ترین
سندھ میں میٹرک و انٹر کے امتحانات شروع ہونے کی تاریخوں کی منظوری
DAILY MITHAN Feb 13, 2026
تازہ ترین
خیبر باڑہ بازار میں اے این پی کے جلسے میں ہنگامہ آرائی اور فائرنگ، متعددکارکن زخمی
DAILY MITHAN Feb 13, 2026
Headline تازہ ترین
بھارت نے نمیبیا کو با آسانی 93 رنز سے شکست دے دی
DAILY MITHAN Feb 13, 2026
Headline تازہ ترین
مذاکرات مثبت رہے، بظاہر امریکا کسی معاہدے تک پہنچنےکیلئے آمادہ دکھائی دیتا ہے: علی لاریجانی
DAILY MITHAN Feb 12, 2026
تازہ ترین
ن لیگ اور پیپلز پارٹی کا ورکنگ ریلیشن شپ بہتربنانے اور مشاورتی عمل جاری رکھنے پر اتفاق
DAILY MITHAN Feb 12, 2026
Headline تازہ ترین
ٹی20 ورلڈکپ میں بھارت کو بڑا دھچکا، ابھیشیک شرما کی پاکستان کیخلاف میچ میں شرکت مشکوک
DAILY MITHAN Feb 12, 2026
Headline تازہ ترین
بھارت میں مفرور حسینہ واجد نے بنگلادیش کے انتخابات کو ڈرامہ قرار دے دیا
DAILY MITHAN Feb 12, 2026
تازہ ترین
بنگلادیش میں انتخابات کیساتھ قومی ریفرنڈم، 61 فیصد ووٹرز کا اصلاحات کے حق میں ووٹ
DAILY MITHAN Feb 12, 2026
Headline تازہ ترین
بنگلادیش میں عام انتخابات، جعلی ووٹ ڈالنے کی کوشش پر 2 افراد کو قید کی سزا
DAILY MITHAN Feb 12, 2026
تازہ ترین
وزیر اعظم شہباز شریف غزہ امن بورڈ اجلاس میں شریک ہوں گے، ترجمان دفتر خارجہ
DAILY MITHAN Feb 12, 2026
Headline تازہ ترین
جمعرات 19 فروری کو پہلا روزہ ہوگا، عمان حکومت نے اعلان کردیا
DAILY MITHAN Feb 12, 2026
Headline تازہ ترین
لوگوں کی وہ عام عادت جو ڈپریشن جیسے مرض کا شکار بنا دیتی ہے
DAILY MITHAN Feb 12, 2026
Headline تازہ ترین
لوگوں کو تیزی سے بوڑھا کر دینے والی ایک عام اور حیرت انگیز وجہ دریافت
DAILY MITHAN Feb 12, 2026
Headline تازہ ترین
روس میں صارفین کیلئے واٹس ایپ کو بلاک کر دیا گیا
DAILY MITHAN Feb 12, 2026
تازہ ترین
اللہ نے کامیابی عطا کی تو جشن نہیں ہوگا، سجدہ شکر ادا کریں گے: امیر جماعت اسلامی بنگلادیش
DAILY MITHAN Feb 12, 2026
Headline تازہ ترین
اٹلی نے 2 بھائیوں کی بدولت نیپال کو شکست دیکر ٹی 20 ورلڈکپ میں پہلی تاریخی فتح حاصل کرلی
DAILY MITHAN Feb 12, 2026

Leave a Reply
Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

حالیہ نیوز
پاکستان
افغان حکومت اپنی سرزمین ہمارے خلاف استعمال نہ ہونے دیں، پاکستان
DAILY MITHAN Feb 13, 2026
پاکستان
اپوزیشن اتحادکا عمران خان سے ملاقات اور مکمل علاج تک پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر دھرنا دینےکا فیصلہ
DAILY MITHAN Feb 12, 2026
پاکستان
بانی پی ٹی آئی کی بینائی کتنی متاثر ہے، یہ فیصلہ کوئی وکیل نہیں ماہر ڈاکٹر کرے گا: طلال چوہدری
DAILY MITHAN Feb 12, 2026
پاکستان
میانوالی نے 4 سال پنجاب اور پاکستان پر حکومت کی لیکن یہاں ترقی نہ آسکی: مریم نواز
DAILY MITHAN Feb 12, 2026