بیٹے کو محبت ہوئی تو کہا شادی اپنے بل بوتے پر کرو جس پر اسے سمجھ آگئی: صائمہ قریشی


بیٹے کو محبت ہوئی تو کہا شادی اپنے بل بوتے پر کرو جس پر اسے سمجھ آگئی: صائمہ قریشی

حال ہی میں اداکارہ نے نجی ٹی وی کے مارننگ شو میں شرکت کی، جہاں ان سے ان کے تینوں بیٹوں کی پرورش اور دیگر موضوعات پر گفتگو کی گئی/ فوٹو انسٹاگرام

پاکستانی اداکارہ صائمہ قریشی نے کہا ہےکہ وہ اپنے بچوں کے ساتھ بہت دوستانہ ماحول میں رہتی ہیں لیکن جب سختی کی ضرورت ہو، تب سختی سے بھی پیش آتی ہوں۔

حال ہی میں اداکارہ نے نجی ٹی وی کے مارننگ شو میں شرکت کی جہاں ان سے ان کے تینوں بیٹوں کی پرورش اور دیگر موضوعات پر گفتگو کی گئی۔

میزبان نے کہا کہ ہمیں بچوں کو دل ٹوٹنے جیسے مشکل مراحل کے لیے بھی تیار کرنا چاہیے، ہر وقت ان کی پرواہ نہیں کرنی چاہیے کبھی ان پر بھی چھوڑنا چاہیے کیونکہ اگر ہم ان کے ساتھ نہ ہوں تو وہ اکیلے کیسے رہیں گے، اس کے لیے انہیں تیار رکھنا چاہیے۔

اس پر اداکارہ نے ایک قصہ سنایا کہ ’جب میرا بڑا بیٹا 18، 19 برس کا تھا تو اسے ایک لڑکی سے محبت ہوگئی تھی، میں بھول گئی تھی کہ ابھی بچوں کے ساتھ یہ بھی ہونا ہے، یہ فیز کافی مشکل تھا، میں نے ایک دن اسے بٹھایا اور پوچھا کہ کیا کرنا ہے‘۔

صائمہ قریشی نے کہا کہ ’میں نے دو ٹوک انداز میں بیٹے کو کہا کہ ٹھیک ہے اگر اتنی محبت ہے تو میں چلتی ہوں تمہارے ساتھ، لڑکی کا رشتہ مانگنے، تم ابھی شادی کرلو لیکن میں ایک پیسہ نہیں لگاؤں گی‘۔

اداکارہ نے مزید کہا کہ ’میں نے بیٹے سے کہا اپنے خرچے پر شادی کرو، اتنا آپ کے پاس ہے تو کرلو، پھر دیکھتے ہیں کہ آپ کو کتنا پیار ہے، اپنا اپارٹمنٹ لو، گھر کا کرایا، گروسریز سارے اخراجات خود اٹھانا، ماں کے پیسے پر محبت کرنا بہت آسان ہے، پھر میرے بیٹے کو بات سمجھ آگئی، میں ان کا ذہن ایسے بناتی ہوں، میں اپنے بچوں کے ساتھ بہت دوستانہ ماحول میں رہتی ہوں لیکن جب سختی کی ضرورت ہو، تب سختی سے بھی پیش آتی ہوں‘۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *