شانگلہ میں بیٹوں نے عمر رسیدہ باپ کی دوسری شادی کی خواہش پوری کر دی۔
شانگلہ کے علاقے بشام شانگ سے تعلق رکھنے والے 90 سالہ مولانا سیف اللہ کی شادی کی خواہش ان کے بیٹوں نے پوری کردی۔
سیف اللہ کی پہلی بیوی کا انتقال 7 سال قبل ہوگیا تھا جس کے بعد انہوں نے دوسری شادی کرنے کی خواہش کا اظہار کیا تھا، جس کے بعد ان کے چاروں بیٹوں نے مل کر باپ کی شادی کروانے کا فیصلہ کیا۔
بیٹوں نے باپ کیلئے ایک مناسب رشتہ دیکھ کر 55 سالہ خاتون سے شادی ایک تولہ حق مہر میں کروادی۔
شادی میں سیف اللہ کی اولاد سمیت ان کے 30 سے زائد پوتوں، پڑپوتوں، نواسے اور نواسیوں سمیت قریبی رشتہ داروں اور پڑوسیوں نے بھی شرکت کی۔
بزرگ شخص کے چاروں بیٹے سعودی عرب میں ملازمت کرتے ہیں اور انہوں نے میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے بتایا کہ والدہ کے انتقال کے بعد ان کے والد خود کو بہت تنہا محسوس کرتے تھے جس کے باعث والد کی شادی کروائی۔
Leave a Reply