Skip to content
  • Thursday, 29 January 2026
  • 2:57 PM
Dailymithan news logo
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • کاروبار
  • دنیا
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • Home
  • بین الاقوامی استحکام فورس میں شمولیت کا فیصلہ نہیں ہوا، ابراہام معاہدے کا حصہ نہیں بنیں گے: پاکستان

حالیہ پوسٹس

  • سائنسدانوں نے ممکنہ طور پر قابل رہائش سیارے کو دریافت کرلیا
  • سیوریج لائن میں گرنے والی بچی کی لاش مل گئی، وزیراعلیٰ کا سخت ایکشن کا حکم
  • 12 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ اور محدود پانی کی دستیابی، آگ بجھانے والا ادارہ فائر بریگیڈ نامساعد حالات سے دوچار
  • قومی ادارہ صحت نے نیپاہ وائرس کی ٹیسٹنگ کٹس حاصل کرلیں
  • سندھ کے قدیم مقام موہن جو دڑو پر کھدائی کے دوران اہم پیشرفت
تازہ ترین

بین الاقوامی استحکام فورس میں شمولیت کا فیصلہ نہیں ہوا، ابراہام معاہدے کا حصہ نہیں بنیں گے: پاکستان

DAILY MITHAN Jan 29, 2026 0


بین الاقوامی استحکام فورس میں شمولیت کا فیصلہ نہیں ہوا، ابراہام معاہدے کا حصہ نہیں بنیں گے: پاکستان

بورڈ آف پیس کو ابراہام معاہدے سے جوڑنا غلط فہمی ہے، دیگر مسلم ممالک بھی اس بورڈ میں شامل ہیں: ترجمان دفتر خارجہ/ فائل فوٹو

اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ  نے کہا ہےکہ بورڈ آف پیس کو ابراہام معاہدے سے جوڑنا غلط فہمی ہے اور پاکستان ابراہام معاہدے کا حصہ نہیں بنے گا۔

اسلام آباد میں ہفتہ وار بریفنگ کے دوران ترجمان دفتر خارجہ طاہر اندرابی نے کہا کہ پاکستان بین الاقوامی مسافروں کے لیے محفوظ اور کھلا ملک ہے، امریکاکی جانب سے جاری سفری ہدایت نامہ ڈاؤن اسکیل نہیں بلکہ اپڈیٹ ہے، نئی ٹریول ایڈوائزری میں بعض سابقہ سکیورٹی نکات نکال دیے گئے ہیں، اپڈیٹ کے بعد امریکی شہریوں کے لیے پاکستان کا سفر مزید آسان ہوگیا ہے، پاکستان اور امریکا اس معاملے پر سفارتی ذرائع سے رابطے میں ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ امریکی ویزا پابندیوں کے خاتمے پر بات چیت اسلام آباد اور واشنگٹن میں جاری ہے، پاکستان کو امید ہے جلد ویزا پابندیوں کی فہرست سے نکال دیا جائے گا جب کہامریکا کے ساتھ سفارتی روابط اسی مقصد کے لیے جاری ہیں۔

پاکستان نے بورڈ آف پیس میں نیک نیتی کے تحت شمولیت اختیار کی: دفتر خارجہ

طاہر اندرابی کا کہنا تھا کہ پاکستان نے بورڈ آف پیس میں نیک نیتی کے تحت شمولیت اختیار کی، بورڈ آف پیس میں شمولیت کا مقصد غزہ میں جنگ بندی کو مستحکم بنانا ہے، بورڈ آف پیس کا دوسرا مقصد غزہ کی تعمیر نو میں معاونت ہے، تیسرا مقصد فلسطینی عوام کے حقِ خودارادیت پر مبنی دیرپا امن کا قیام ہے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ پاکستان اکیلا نہیں بلکہ7 دیگر مسلم ممالک بھی بورڈ آف پیس میں شامل ہیں، سعودی عرب، مصر، اردن،یو اے ای، انڈونیشیا اور قطر بھی بورڈ آف پیس کا حصہ ہیں، بورڈ آف پیس کا آغاز گزشتہ برس ستمبر میں اجتماعی کوشش کے تحت ہوا، بورڈ آف پیس غزہ اورمسئلہ فلسطین کے لیے امید کی کرن ہے۔

پاکستان نےبین الاقوامی استحکام فورس میں شمولیت کا کوئی فیصلہ نہیں کیا: ترجمان

انہوں نے کہا کہ 2 برس سےغزہ کےعوام شدید تباہی اور انسانی بحران کا شکار ہیں، اقوام متحدہ کی کوششیں اسرائیلی جارحیت روکنے میں ناکام رہیں، بورڈ آف پیس کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد کی منظوری حاصل ہے، بورڈ آف پیس اقوام متحدہ کا متبادل نہیں بلکہ معاون پلیٹ فارم ہے۔

طاہر حسین اندرابی کا کہنا تھا کہ بورڈ آف پیس کو ابراہام معاہدے سے جوڑنا غلط فہمی ہے، پاکستان ابراہام معاہدے کا حصہ نہیں بنے گا اور پاکستان نےبین الاقوامی استحکام فورس میں شمولیت کا کوئی فیصلہ نہیں کیا۔



Source link

DAILY MITHAN

Website: https://dailymithan.com

متعلقہ کہانی
Headline تازہ ترین
سائنسدانوں نے ممکنہ طور پر قابل رہائش سیارے کو دریافت کرلیا
DAILY MITHAN Jan 29, 2026
تازہ ترین
سیوریج لائن میں گرنے والی بچی کی لاش مل گئی، وزیراعلیٰ کا سخت ایکشن کا حکم
DAILY MITHAN Jan 29, 2026
Headline تازہ ترین
12 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ اور محدود پانی کی دستیابی، آگ بجھانے والا ادارہ فائر بریگیڈ نامساعد حالات سے دوچار
DAILY MITHAN Jan 29, 2026
تازہ ترین
قومی ادارہ صحت نے نیپاہ وائرس کی ٹیسٹنگ کٹس حاصل کرلیں
DAILY MITHAN Jan 29, 2026
Headline تازہ ترین
سندھ کے قدیم مقام موہن جو دڑو پر کھدائی کے دوران اہم پیشرفت
DAILY MITHAN Jan 29, 2026
تازہ ترین
عمران خان بالکل صحت مند ہیں، انہیں آنکھوں کے معائنے کیلئے اسپتال لیجایا گیا تھا: عطا تارڑ
DAILY MITHAN Jan 29, 2026
Headline تازہ ترین
میرے والد بہت پڑھے لکھے تھے لیکن پھر بھی انہیں اپنی پہلی اولاد بیٹا چاہیے تھا: ونیزہ احمد
DAILY MITHAN Jan 29, 2026
تازہ ترین
جاں بحق ہونیوالے مزید 12 افراد کی باقیات کی شناخت کرلی گئی
DAILY MITHAN Jan 29, 2026
Headline تازہ ترین
سیوریج ہول میں گرنے کا واقعہ، کئی گھنٹوں بعد بھی 10 ماہ کی ردا کا کچھ پتہ نہیں چل سکا
DAILY MITHAN Jan 29, 2026
تازہ ترین
اسلام آباد میں فائر سیفٹی کے انتظامات اطمینان بخش نہ ہونے کا انکشاف
DAILY MITHAN Jan 29, 2026
تازہ ترین
پاکستان کی مسلح افواج ہر خطرے کے خلاف مکمل طور پر تیار ہیں: فیلڈ مارشل
DAILY MITHAN Jan 29, 2026
Headline تازہ ترین
اقرا عزیز اور یاسر حسین نے اپنی بیٹی کا کیا نام رکھا؟
DAILY MITHAN Jan 29, 2026
Headline تازہ ترین
مبینہ پولیس مقابلے میں دو ملزمان اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
DAILY MITHAN Jan 29, 2026
Headline تازہ ترین
نیپاہ وائرس کیسے پھیلتا ہے اور اسکی علامات کیا ہیں؟ محکمہ صحت کی ایڈوائزری جاری
DAILY MITHAN Jan 29, 2026
Headline تازہ ترین
کوٹ ادو:لیہ روڈ پرٹریلر کی 2 موٹر سائیکلوں کو ٹکر، بہن بھائی سمیت 5 طالبعلم جاں بحق
DAILY MITHAN Jan 29, 2026
تازہ ترین
پاکستان اسٹیل ملز کی 11 کے وی کی بجلی کی تاریں بھی چوری، اثاثے نیلام کرنے کا فیصلہ
DAILY MITHAN Jan 29, 2026
Headline تازہ ترین
حارث رؤف کے ٹیم میں نہ ہونے پر سابق آسٹریلوی کپتان مائیکل کلارک اور ایرون فنچ حیران
DAILY MITHAN Jan 29, 2026
Headline تازہ ترین
باپ نے پسند کی شادی کرنے پر بیٹی داماد کو قتل کردیا
DAILY MITHAN Jan 29, 2026
Headline تازہ ترین
بھارت میں نیپاہ وائرس پھیلنے پر پاکستان میں ہائی الرٹ جاری
DAILY MITHAN Jan 29, 2026
Headline تازہ ترین
ایرانی حکومت ممکنہ طور پر پہلے سے زیادہ کمزور ہوگئی ہے: امریکی وزیر خارجہ
DAILY MITHAN Jan 29, 2026

Leave a Reply
Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

حالیہ نیوز
پاکستان
خاتون اور بچی کے سیوریج ہول میں گرنے کا واقعہ، مقامی انتظامیہ کی بے حسی سامنے آگئی
DAILY MITHAN Jan 29, 2026
پاکستان
ارب پتی ڈمپر ڈرائیور 4 ارب روپے سے زائد کی پلی بارگین کیلئے رضامند
DAILY MITHAN Jan 28, 2026
پاکستان
ججزبھی نااہل ہیں اور عدالتیں بھی مردہ ہوگئی ہیں: جسٹس محسن اختر
DAILY MITHAN Jan 28, 2026
پاکستان
صدر مملکت کی متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان سے ملاقات
DAILY MITHAN Jan 27, 2026