بیمار والدہ کی خدمت میں کمی نہ رہ جائے اس لیے شادی نہیں کی: برکت علی


بیمار والدہ کی خدمت میں کمی نہ رہ جائے اس لیے شادی نہیں کی: برکت علی

کامیڈین برکت علی ساتھی کامیڈین عظمی کے ساتھ حال ہی میں نجی ٹی وی کے شو میں شریک ہوئے/ فائل فوٹو

کامیڈین برکت علی نے  انکشاف کیا ہے کہ برسوں سے بیمار والد ہ کی خدمت میں کوتاہی نہ برتنے کی وجہ سے تاحال شادی نہیں کرسکا۔

کامیڈین برکت علی ساتھی کامیڈین عظمی کے ساتھ حال ہی میں نجی ٹی وی کے شو میں شریک ہوئے جس دوران میزبان نے  ان سے  مختلف اور دلچسپ موضوعات پر گفتگو کی۔

دوران شو برکت نے انکشاف کیا کہ ‘ میرے والد کا انتقال جب ہوا اس وقت میری عمر 14 سال تھی،  والد کینسر کے مریض تھے لیکن میں  اپنے والد کی خدمت نہیں کرسکا جس کا مجھے  آج بھی ملال ہے اور یہی وجہ ہے کہ میں اپنی والدہ کی خدمت میں کوئی کسر نہیں چھوڑنا چاہتا‘۔

 برکت علی کے مطابق ‘میری والدہ گزشتہ 20 برسوں سے بستر پر ہیں، ان کے ڈائیلاسز ہوتے رہے ہیں، شوگر اور   وزن  دونوں بڑھا ہوا ہے، والدہ کی خدمت کیلئے میں نے دو ملازم بھی رکھے ہیں، میری خواہش ہے کہ جو ملال مجھے والد کی خدمت نہ کرنے کا ہے وہ والدہ کے لیے نہ رہے، اس لیے میں ان کی خدمت میں کوئی کسر نہیں چھوڑنا چاہتا‘۔

کامیڈین نے مزید بتایا کہ ’میری والدہ مجھے پریشر دیتی تھیں کہ میں شادی کرلوں لیکن میں نے والدہ کو یہ کہہ کر روک دیا کہ اگر شادی کے بعدبیوی میں مصروف ہوگیا تو آپ کا خیال نہیں رکھ پاؤ ں گا جس پر والدہ نے بھی اتفاق کیا ‘ ۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *