بیرون ملک سے آن لائن منگوائی جانے والی اشیاء اور سروسزپر ڈیجیٹل ٹیکس ختم


بیرون ملک سے آن لائن منگوائی جانے والی اشیاء اور سروسزپر ڈیجیٹل ٹیکس ختم

حکومت نےگوگل سمیت امریکی و دیگر ٹیکنالوجی کمپنیوں پر عائد 5 فیصد ڈیجیٹل ٹیکس سے استثنیٰ ٰدیا ہے: ذرائع. فوٹو فائل

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے بیرون ملک سے ڈیجیٹل طریقے سے درآمدکی جانیوالے اشیاء یا خدمات پر عائد 5فیصد ٹیکس ختم کر دیا۔

 وفاقی حکومت کی ہدایت پر اس حوالے سے ایف بی آر نے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

ذرائع کے مطابق حکومت نےگوگل سمیت امریکی و دیگر ٹیکنالوجی کمپنیوں پر عائد 5 فیصد ڈیجیٹل ٹیکس سے استثنیٰ ٰ سے دیا ہے اور ڈیجیٹل پریزنس پروسیڈ ٹیکس یکم جولائی2025 سے ٹیکنالوجی کمپنیوں پر لاگو نہیں ہوگا۔

یاد رہے کہ وفاقی حکومت نے آن لائن منگوائی جانے والی خدمات اور اشیا پر5 فیصد ٹیکس عائدکیا تھا، ٹیکس ایسی کمپنیوں کی اشیا و خدمات پر عائدکیاگیا تھا جن کے پاکستان میں دفاتر نہیں، بجٹ میں ایک شق کی اجازت دی گئی تھی کہ وفاقی کابینہ اس ٹیکس کومعاف کر سکتی ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *