پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر بیرسٹر علی ظفر نے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کے نیٹ بلنگ سے متعلق اعلان کو بم قرار دیدیا۔
پی ٹی آئی سینیٹر علی ظفر نے کہا کہ نیپرا عوام سے بجلی 11 روپے فی یونٹ میں خریدے گی لیکن حکومت عوام کو 40 روپے فی یونٹ میں فروخت کردے گی ، یہ کہاں کا انصاف ہے ؟
انہوں نے کہا عوام سے وعدہ کیا گیا تھا کہ سولر لگائیں آپ کو فائدہ دیں گے ، لوگوں نے قرض لے کر سولر پینل لگائے۔ لاکھوں روپے کے پینلز پر سرمایہ کاری کی۔
اُن کا کہنا تھا کہ وفاقی وزیر نے جواب دیا کہ ہم ہرگز عوام کے ساتھ ایسا نہیں کر سکتے، حکومت جواب دے گی ہم کچھ نہیں کررہے اور نیپرا آزاد ادارہ ہے جس نے یہ سب کیا ہے۔
پی ٹی آئی سینیٹر نے یہ بھی کہا کہ نیپرا آزاد نہیں ہے، نیپرا وہی پالیسی بناتی ہے جس کی حکومت ہدایت دیتی ہے، آئی پی پیز بے شک بجلی پیدا نہ بھی کرے تو انہیں پیسے دیے جا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یہ عوام پر بم ہے، نیپرا کے چیئرمین کو سینیٹ میں بلائیں، اگر نیپرا نے کوئی فیصلہ کیا اور حکومت کہے ہم بے بس ہیں تو حکومت قانون سازی کر لے۔

























Leave a Reply