کراچی میں بھتہ خوری میں ملوث بیرون ملک موجود ملزمان کی گرفتاری کے لیے حکومت سندھ نے وفاق کو خط لکھ دیا۔
کراچی میں بلڈرز اور تاجروں کی شکایت کے بعد بھتہ خوروں کے خلاف کارروائیاں تیز کردی گئی ہیں۔
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ بیرون ملک بھتہ خوروں کو نہیں چھوڑا جائے گا، اس سلسلے میں وفاقی حکومت سے رابطہ کیا ہے۔
دوسری جانب ایس ایس پی ایس آئی یو ڈاکٹر عمران کا کہنا ہے کہ بھتہ خوروں کے خلاف روزانہ کی بنیاد پر کارروائیاں جاری ہیں، اس سال اب تک 50 سے زائد بھتہ خوروں کو گرفتار کیا جاچکا ہے جبکہ کم و بیش 170 شکایات موصول ہوئی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جمعہ کی صبح بھی ایک بھتہ خور مقابلے میں مارا گیا جس کے موبائل فون سے مختلف تاجروں کے ناصرف فون نمبر ملے بلکہ وہ ڈیٹا بھی ریکور کیا گیا جس میں اس نے بھتہ طلب کیا تھا۔
ڈاکٹر عمران نے مزید کہا کہ بلڈرز کی نمائندہ تنظیم آباد نے جن 10 کیسز کا ذکر کیا ہے ان میں سے صرف 3 واقعات کے مقدمات درج کرائے گئے جبکہ 5 کے بارے میں کبھی آگاہ نہیں کیا گیا، 2 کیسز چند روز قبل ہی پیش آئے جن پر کام شروع کردیا گیا ہے ۔























Leave a Reply