بھاری جرمانوں کیخلاف ٹرانسپورٹرز کا آج لاہور سمیت پنجاب بھر میں ہڑتال کا اعلان


 

بھاری جرمانوں کیخلاف ٹرانسپورٹرز  کا آج لاہور سمیت پنجاب بھر میں ہڑتال کا اعلان

فوٹو: فایل

لاہور سمیت پنجاب بھر میں ٹرانسپورٹرز نے آج پہیہ جام ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔

پاکستان ٹرانسپورٹ متحدہ ایکشن کمیٹی کے رہنماؤں نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پنجاب حکومت سے ٹریفک آرڈیننس 2025 فوری واپس لینے کا مطالبہ کردیا۔

ان کاکہنا تھاکہ ٹریفک آرڈیننس2025 منظور نہیں،  آرڈیننس کے ذریعے بھاری جرمانے وصول کیے جارہے ہیں اور یہ ٹرانسپورٹرز کے ساتھ ظلم ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ  جب تک آرڈیننس واپس نہیں لیا جاتا، پبلک ٹرانسپورٹ نہیں چلےگی،گڈز ٹرانسپورٹ، منی مزدا، لوڈرز  اور  رکشے بھی ہڑتال میں شامل ہوں گے، انٹرا سٹی،بین الاضلاعی اور بین الصوبائی ٹرانسپورٹ بند رہےگی۔

ٹرانسپورٹرز اورپنجاب حکومت کے مذاکرات کا پہلا دور ناکام رہا، ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کے مطا بق مذاکرات کا اگلا دور آج دوپہر 2 بجے ہوگا ۔

دوسری جانب ٹرانسپورٹرزکی ہڑتال کی کال پر آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا کہنا ہے مہذب ممالک میں قانون پر عمل داری کی حمایت کی جاتی ہے ناکہ ہڑتالیں۔

ان کا کہنا تھا کہ بغیرلائسنس ڈرائیونگ موت اورحادثات کو  دعوت دینے کے مترادف ہے، اسکول کے بچوں کی زندگیوں کی حفاظت پر کسی بلیک میلنگ میں نہیں آئیں گے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *