بھارت 24 کروڑ پاکستانیوں کا پانی روکنا چاہتا ہے جو کبھی نہیں ہو پائے گا: وزیراعظم


بھارت 24 کروڑ پاکستانیوں کا پانی روکنا چاہتا ہے جو کبھی نہیں ہو پائے گا: وزیراعظم

 پہلگام واقعے کی آڑ میں بھارت نے جارحیت کا راستہ اختیار کیا، افواج پاکستان نے بھارتی جارحیت کا دلیری سے جواب دیا: وزیراعظم پاکستان۔ فوٹو فائل

وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے پانی 24 کروڑ لوگوں کی لائف لائن ہے، بھارت پاکستان کا پانی روکنا چاہتا ہے جو کبھی نہیں ہو پائے گا۔

آذربائیجان کے قومی دن کے حوالے سے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا آذربائیجان کے صدر اور عوام کو یوم آزادی پرمبارک باد پیش کرتا ہوں، پاکستان خوش قسمت ہے کہ اس کے پاس ترکیے، آذربائیجان جیسے سچے دوست ہیں، تینوں ممالک اعلیٰ اقدار، امن اورانصاف کےلیے ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے ہیں، آذربائیجان اور ترکیے کا حالیہ پاک بھارت کشیدگی میں بھرپورحمایت پرشکریہ ادا کرتا ہوں، پاکستانی عوام برادر ملک ترکیے اورآذربائیجان کی حمایت کوانتہائی قدرکی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا ہم نے بھارت کو پہلگام واقعے کی غیرجانبدارانہ تحقیقات کی پیش کش کی جس کوبھارت نے مسترد کیا، پاکستان، ترکیے اور آذربائیجان کا سہ فریقی اجلاس اس عزم کا اعادہ ہےکہ ہم نے تعاون اور دوستی کو نئی بلندی تک لے جانا ہے، تینوں ممالک بنیادی ایشوز پر ایک دوسرے کی بھرپورحمیات کرتے ہیں، پاکستان، ترکیے اور آذربائیجان مشترکہ مذہب، اقدار، ثقافت اور تاریخ میں بندھے ہوئے ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ پہلگام واقعے کی آڑ میں بھارت نے جارحیت کا راستہ اختیار کیا جس کا افواج پاکستان نے بھارتی جارحیت کا دلیری سے جواب دیا، بھارت نے پہلگام واقعے سے متعلق کوئی ثبوت پیش نہیں کیا، حالیہ پاک بھارت تنازعے میں ترکیے اورآذربائیجان پاکستان کے ساتھ کھڑے رہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت نے پہلگام واقعے سے متعلق کوئی ثبوت پیش نہیں کیا، ہم نے بھارت کو پہلگام واقعے کی غیرجانبدارانہ تحقیقات کی پیشکش کی جس کوبھارت نے مسترد کیا۔

ان کا کہنا تھا سہ فریقی اجلاس اس عزم کا اعادہ ہےکہ ہم نے تعاون اور دوستی کو نئی بلندی تک لے جانا ہے، تینوں ممالک بنیادی ایشوز پر ایک دوسرے کی بھرپورحمایت کرتے ہیں، پاکستان، ترکیے اور آذربائیجان مشترکہ مذہب، اقدار، ثقافت اور تاریخ میں بندھے ہوئے ہیں۔

وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا تھا فیلڈ مارشل عاصم منیر نے انتہائی پیشہ ورانہ انداز میں قائدانہ کردار ادا کیا، ہم امن کے خواہاں ہیں اورہمیشہ امن کی بات کی ہے، مسائل کو مذاکرات کی میز پر بیٹھ کر حل کرنا چاہتے ہیں، مسئلہ کشمیر کا حل سلامتی کونسل کی قرار دادوں اور کشمیریوں کی امنگوں کے مطابق چاہتے ہیں۔

شہباز شریف نے کہا کہ پانی 24 کروڑ لوگوں کی لائف لائن ہے، بھارت پاکستان کا پانی روکنا چاہتا ہے، جو کبھی نہیں ہو پائے گا، پاکستان دنیا میں دہشتگردی سے متاثرہ سب سے بڑا ملک ہے، ہر قسم کی دہشت گردی کے خاتمے کے لیے ہمارا عزم غیر متزلزل ہے، بھارت کا پاکستان کے حصے کے پانی کو ہتھیارکے طور پر استعمال کرنا افسوس ناک ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *