بھارت کی عالمی سطح پر ایک اور ناکامی، آئی ایم ایف نے بھارتی معیشت کو سی گریڈ دیدیا


بھارت کی عالمی سطح پر ایک اور ناکامی، آئی ایم ایف نے بھارتی معیشت کو  سی گریڈ دیدیا

  سی گریڈ اس بات کی نشاندہی کرتاہےکہ بھارت کےپاس دستیاب ڈیٹامیں خامیاں ہیں/فوٹوفائل

عالمی مالیاتی ادارے ( آئی ایم ایف ) نے اپنی سالانہ رپورٹ میں بھارت کو دوسرےکم ترین درجے پر رکھتے ہوئے سی گریڈ دے دیا۔

آئی ایم ایف کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں  12 – 2011 کےبھارت کے معاشی ڈیٹاکو انتہائی پرانا اور ناقص قرار  دیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق  سی گریڈ اس بات کی نشاندہی کرتا ہےکہ بھارت کے پاس دستیاب معاشی ڈیٹا میں خامیاں ہیں۔

آئی ایم ایف کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ  بھارتی معیشت کے ڈیٹا میں خامیاں معاشی نگرانی کے عمل میں رکاوٹ بنتی ہیں،  بھارتی حکومت کا  آمدنی کی بنیاد پر جی ڈی پی کا طریقہ کار بارہا ماہرین کی تنقیدکا شکار رہا ہے۔

عالمی مالیاتی ادارے کے مطابق ڈیٹا کمزوریاں برقرار ہونےکے باعث بھارت کے قومی کھاتوں کو مسلسل دوسرے سال سی گریڈ دیاگیا۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *