بھارت کی شمال مشرقی ریاستوں میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے 32 افراد ہلاک


بھارت کی شمال مشرقی ریاستوں میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے 32 افراد ہلاک

اورنا چل پردیش میں ریکارڈ مون سون بارش بارشیں ہوئی ہیں: پارلیمانی امور کے وزیر کا دعویٰ/ فوٹو اے ایف پی

بھارت کی شمال مشرقی ریاستوں ارونا چل پردیش اور آسام میں شدید بارشوں، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے 32  افراد ہلاک ہوگئے۔

بھارتی حکام کے مطابق شمال مشرقی ریاستوں کے 10 دریاؤں میں سیلاب کی صورتحال ہے جس کے باعث  بارشوں، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے اب تک 32 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق بارشوں اور سیلاب کے باعث  ہزاروں افراد بے گھر ہوگئے اور  لینڈ سلائیڈنگ سے متعدد افراد تودوں تلے دب گئے ہیں۔

اس حوالے سے  ارونا چل پردیش کے رکن اسمبلی اور پارلیمانی امور کے وزیر کرن رجوجو کا دعویٰ ہے کہ اورنا چل پردیش میں ریکارڈ مون سون بارش بارشیں ہوئی ہیں۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *