سابق انگلش کرکٹر مارک بچر نے پاکستان کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بھارت کے خلاف میچ کے بائیکاٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ماننا پڑے گا کہ پاکستان نے اس بار بڑا زبردست کام کیا ہے۔
مارک بچر نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پاک بھارت میچ کرکٹ کی دنیا کا سب سے زیادہ منافع بخش مقابلہ ہے، آئی سی سی کو یقینی بنانا پڑتا ہے کہ بھارت اور پاکستان ایک ہی گروپ میں ہوں۔
سابق انگلش کرکٹر نے کہاکہ پاکستان اور بھارت کا ایک گروپ میں ہونا طے شدہ فارمولا ہے، باقی ٹیموں کے معاملے میں سب ضابطے کے تحت ہوتا ہے، چیمپئنز ٹرافی میں بھی بھارت کیلئے خصوصی انتظام کیا گیا۔
مارک بچر کا کہنا تھا کہ بھارت جہاں چاہتا ہے کھیلتا ہے، دوسری ٹیموں کو ایڈجسٹ کرنا پڑتا ہے لیکن ماننا پڑے گا کہ پاکستان نے اس بار بڑا زبردست کام کیا ہے، پاکستان کے پاس بھارت اور آئی سی سی پر دباؤ ڈالنے کا یہ واحد ذریعہ تھا۔
واضح رہے کہ حکومتِ پاکستان نے اتوار 15 فروری کو بھارت کے خلاف ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا میچ نہ کھیلنے کا اعلان کیا ہے۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے گروپ میچ میں پاکستان کے بھارت سے کھیلنے سے انکار کے بعد آئی سی سی پریشان ہوگئی ہے۔


























Leave a Reply