بھارت کیخلاف کامیابی پاکستان کی جنگی ہی نہیں اخلاقی فتح بھی ہے: بلاول


بھارت کیخلاف کامیابی پاکستان کی جنگی ہی نہیں اخلاقی فتح بھی ہے: بلاول

بھارتی حملے کے جواب میں مسلح افواج نے پیشہ ورانہ مہارت اور یکجہتی کے ذریعے واضح کامیابی حاصل کی: چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری۔ 

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ مسلح افواج نے ملکی خودمختاری کا بھرپوردفاع کیا، بھارت کیخلاف کامیابی جنگی ہی نہیں اخلاقی فتح بھی ہے۔

کیڈٹ کالج پٹارو میں خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کیڈٹس سے کہا آج بھی پاکستان ، معاشی دباؤ سمیت مختلف چیلنجز کاسامنا کررہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مستقبل کا پاکستان ان لوگوں کے ہاتھوں تعمیر ہوگا جو شارٹ کٹ کی بجائے دیانت داری، ذاتی مفاد کے بجائے خدمت، اور آسانی کے بجائے ہمت کو ترجیح دیتے ہیں۔

افواج پاکستان کے حوالے سے بات کرتے ہوئے  پیپلز پارٹی کے چیئرمین نے کہا کہ  بھارتی حملے کے جواب میں مسلح افواج نے پیشہ ورانہ مہارت اور یکجہتی کے ذریعے واضح کامیابی حاصل کی۔

انہوں نے مزید کہا کہ مسلح افواج نے ملکی خودمختاری کا بھرپوردفاع کیا، بھارت کیخلاف کامیابی جنگی ہی نہیں اخلاقی فتح بھی ہے، ہم نے دنیا کو یاد دلایا کہ پاکستانی عوام جب بھی متحد ہوئے کبھی ناکام نہیں ہوئے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *