بھارت کو بے گناہ شہریوں پر حملے کا خمیازہ بھگتنا ہوگا: وزیر اعلیٰ پنجاب


بھارت کو بے گناہ شہریوں پر حملے کا خمیازہ بھگتنا ہوگا: وزیر اعلیٰ پنجاب

فوٹو: فائل

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بھارت کو واضح پیغام دیا ہے کہ اسے بے گناہ شہریوں پر حملے کا خمیازہ بھگتنا ہوگا ، شہدا کے خون کے ایک ایک قطرے کا حساب دینا ہوگا۔

 وزیراعلیٰ مریم نواز نے لاہور سمیت دیگر مقامات پر ڈرون حملوں کی مذمت  کرتے ہوئے  بروقت بھارتی ڈرون گرانے پر پاک فوج کو خراج تحسین پیش کیا۔

مریم نواز نے لاہور ، گوجرانوالہ ، چکوال ، راولپنڈی ، اٹک، بہاولپور اور دیگر شہروں میں پولیس ، انتظامیہ اور دیگر اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی۔

وزیر اعلیٰ پنجاب میں ڈرون حملوں کے زخمیوں کے بہترین علاج کا حکم بھی دیا۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ بھارت کو بے گناہ شہریوں پر حملے کا خمیازہ بھگتنا ہوگا ، شہدا کے خون کے ایک ایک قطرے کا حساب دینا ہوگا۔ 

واضح رہے کہ پنجاب حکومت کے مطابق صوبے کے تمام تعلیمی ادارے 9 اور 10 مئی کو بند رہیں گے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *