
اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی اور ماحولیات مصدق ملک نے کہا ہے کہ بھارت کبھی پانی روک کر اور کبھی پانی چھوڑ کر پاکستان کے دریاؤں میں سیلابی صورتحال پیدا کررہا ہے۔
برطانوی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں مصدق ملک نے کہا کہ بھارت کے پاس اس وقت ذخیرہ کرنے والے ڈیم موجود نہیں لیکن اگر بھارت نے ذخیرہ کرنے والے ڈیم بنانا شروع کیے تو اسے جنگی اقدام تصور کیا جائے گا۔
انہوں نےکہا کہ بھارت کبھی پانی روک کر اور کبھی پانی چھوڑ کر پاکستان کے دریاؤں میں سیلابی صورتحال پیدا کررہا ہے۔
مصدق ملک کا کہنا تھا کہ گزشتہ ماہ فصلوں کی بوائی کے وقت درکار پانی بھارت نے روک لیا تھا، بھارت کا مقصد پاکستان کے زرعی نظام اور غذائی تحفظ کو متاثر کرنا تھا۔
Leave a Reply