آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں گروپ اے کے میچ میں بھارت نے کپتان سوریا کمار یادیو کی ذمہ درانہ بیٹنگ کی بدولت یو ایس اے کو جیت کیلئے 162 رنز کا ہدف دے دیا۔
بھارتی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 161 رنز اسکور کیے۔ سوریا کمار یادیو 84 رنز بناکر نمایاں رہے۔
ممبئی میں کھیلے جارہے میچ میں یو ایس اے نے ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا اور بھارتی بیٹرز کیلئے ابتدا میں مشکلات کھڑی کیں۔
یو ایس اے بولرز کے سامنے بھارتی بیٹنگ لائن لڑ کھڑا گئی اور پاور پلے میں ہی 4 بھارتی بیٹرز کو پویلین بھیج دیا۔ایشان کشن 20، ابھیشیک شرما صفر، تلک ورما 25 اور شیوم دوبے صفر پرآؤٹ ہوگئے۔
اس کے بعد رنکو سنگھ 6 اور ہاردک پانڈیا 5 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔
77 کے مجموعی اسکور پر 6 وکٹیں گرنے کے باوجود بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو نے جارحانہ اننگز کھیلی اور 49 گیندوں پر 84 رنز بناکر ناقابل شکست رہے۔
یو ایس اے کی جانب سے شیڈلے وین نے4 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔


























Leave a Reply