
پاکستان کے سفارتی وفد کے سربراہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ بھارت کا پاکستان کے پانی کی فراہمی بند کرنا ایٹمی آبی جنگ کی بنیاد رکھنے کے مترادف ہے۔
بلاول بھٹو نے واشنگٹن میں مڈل ایسٹ انسٹی ٹیوٹ سے خطاب کے دوران دو ٹوک مؤقف اختیار کیا۔ ان کا کہنا تھاکہ بھارت کا پاکستان کے پانی کی فراہمی بند کرنا ایٹمی آبی جنگ کی بنیاد رکھنے کے مترادف ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم پہلے بھی واضح کرچکے ہیں کہ پانی کی ترسیل روکنا ہمارے لیے اعلانِ جنگ کے برابرہوگا۔
بلاول کا کہنا تھاکہ ہم یہ بات کسی اشتعال یا جذبات میں نہیں کہہ رہے، نہ ہی اس بات میں کوئی خوشی پوشیدہ ہے، ہماری یہ بات ایک حقیقت پرمبنی سنجیدہ مؤقف ہے۔
Leave a Reply