بھارت کا سندھ طاس معاہدے کے تحت پاکستان سے رابطہ، ممکنہ بڑے سیلاب سے آگاہ کر دیا


بھارت کا سندھ طاس معاہدے کے تحت پاکستان سے رابطہ، ممکنہ بڑے سیلاب سے آگاہ کر دیا

فوٹو: فائل

بھارت نے پاکستان سے سندھ طاس معاہدے کے تحت سیلاب کے معاملے پر رابطہ کر کے ممکنہ بڑے سیلاب سے آگاہ کر دیا ہے۔

سرکاری ذرائع کے مطابق بھارت نے دریائے طوی میں جموں کے مقام پر ممکنہ بڑے سیلاب سے پاکستان کو آگاہ کر دیا۔

سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ سیلاب کی ممکنہ صورتحال سے بھارتی ہائی کمیشن اسلام آباد نے پاکستان کو آگاہ کیا۔

سرکاری ذرائع کے مطابق  بھارت کی طرف سے رابطہ 24 اگست کی صبح 10 بجے کیا گیا اور  بھارت کی طرف سے پاکستان کو ممکنہ سیلاب کی صورتحال سے پیشگی اطلاع دی گئی۔

سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ مئی میں پاک بھارت جنگ کے بعد یہ اپنی نوعیت کا پہلا بڑا رابطہ ہے۔

سرکاری ذرائع کے مطابق حکومت پاکستان نے بھارتی معلومات کی روشنی میں الرٹ جاری کر دیا۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *