بھارت کا امریکا کو بلیک باکس ڈیٹا تک رسائی دینے سے انکار


ائیر انڈیا حادثہ: بھارت کا امریکا کو بلیک باکس ڈیٹا تک رسائی دینے سے انکار

بلیک باکس ڈیٹا ظاہر کرتا ہے کہ کاک پٹ میں موجود کسی نے فیول سپلائی سسٹم خود بند کیا ہے: امریکی جریدہ/ فوٹو بھارتی میڈیا

بھارت نے امریکا کو ائیر انڈیا حادثے کی تحقیقات کیلئے بلیک باکس ڈیٹا تک رسائی دینے سے انکار کردیا۔

سابق سی آئی اے اہلکار نے بتایا کہ امریکی تفتیشی ٹیم کی تحقیق کے مطابق طیارہ پائلٹ کی لاپرواہی سے تباہ ہوا اور بھارتی حکام طیارے کے بلیک باکس ڈیٹا تک رسائی دینے سے انکار کررہے ہیں جب کہ بلیک باکس چھپانا خودمختاری نہیں بلکہ سکیورٹی تھریٹ ہے۔

امریکی جریدے کے مطابق امریکی حکام اور ایرواسپیس ماہرین کا ماننا ہےکہ پائلٹ نے جان بوجھ کرطیارہ تباہ کیا اور وال اسٹریٹ جرنل نے بھی شواہدکی روشنی میں طیارہ جان بوجھ کرگرانے کی طرف اشارہ کیا ہے۔

امریکی جریدے میں لکھا گیا ہے کہ بلیک باکس ڈیٹا ظاہر کرتا ہے کہ کاک پٹ میں موجود کسی نے فیول سپلائی سسٹم خود بند کیا ہے۔

جریدے کے مطابق امریکی تفتیشی ٹیم کو تصاویر لینےسے روکا گیا اور کچھ شواہد ان کے پہنچنے سے پہلےغائب کردیے گئے، بھارت نے امریکی ماہرین کو کاک پٹ وائس ریکارڈر اور فلائٹ ڈیٹا تجزیہ کے لیے لیبارٹری جانے سے روک دیا تھا۔

یاد رہے کہ 12جون کو ائیرانڈیا کے طیارہ حادثے میں بھارتی پائلٹ کی غفلت نے 260 افراد کی جان لے لی تھی۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *