ساف ویمنز فٹسال چیمپئن شپ میں بھارت نے پاکستان کو شکست دے دی۔
ساف ویمنز فٹسال چیمپئن شپ میں پاکستان 2 مرتبہ برتری حاصل کرنے کے باوجود بھی بھارت کے خلاف میچ نہ جیت سکا۔
بھارتی ویمنز ٹیم نے 1-3 کے خسارے سے کم بیک کرتے ہوئے میچ 3-5 سے جیت لیا ۔
بنکاک میں ہونیوالے میچ میں پاکستان ٹیم نے 2 مرتبہ برتری حاصل کی ، کپتان کائنات بخاری نے چوتھے منٹ میں گول کرکے پاکستان کو برتری دلادی۔
تاہم 10 منٹ بعد بھارت کی آریا دھاناجی نے مقابلہ برابر کردیا، ہاف ٹائم پر مقابلہ 1-1 گول سے برابر تھا۔
دوسرے ہاف میں پاکستان نے بھارت پر پے درپے وار کیے، 26 ویں منٹ میں ازوا چوہدری اور 27 ویں منٹ میں انمول ہرا نے گول کرکے پاکستان کو 1-3 کی برتری دلائی مگر پاکستان ٹیم اس کو برقرار نہ رکھ سکی۔
بھارت نے آخری لمحات مں جارحانہ حکمت عملی اپناکر یکے بعد دیگرے 4 گول کرکے اسکور 3-5 کیا اور کامیابی اپنے نام کی ۔
پہلی مرتبہ انٹرنیشنل ایونٹ کھیلنے والی پاکستان ٹیم ساف ویمنز فٹسال چیمپئن شپ میں اگلا میچ 21 جنوری کو نیپال کے خلاف کھیلے گی۔


























Leave a Reply