بھارت نے پاکستان کو ستلج میں اونچے درجے کے سیلاب سے آگاہ کردیا، فلڈ الرٹ جاری


بھارت نے پاکستان کو ستلج میں اونچے درجے کے سیلاب سے آگاہ کردیا، فلڈ الرٹ جاری

 دریائے ستلج میں ہریکے زیریں اورفیروز پورزیریں میں اونچےدرجے کے سیلاب کی اطلاع ہے/ فائل فوٹو

اسلام آباد: بھارت نے  پاکستان کو دریائے ستلج میں اونچے درجے کے سیلاب سے آگاہ کر دیا۔ 

جیو نیوز کے مطابق بھارتی ہائی کمیشن نے دریائے ستلج میں سیلاب کے حوالے سے پاکستان کو مطلع کیا جس کے بعد  وزارت آبی وسائل نے فلڈ الرٹ جاری کر دیا ہے۔ 

بھارتی ہائی کمیشن کے مراسلے میں کہا گیا کہ دریائے ستلج میں ہریکے زیریں اورفیروز پورزیریں میں اونچےدرجے کے سیلاب کی اطلاع ہے۔ 

بھارت نے پاکستان کو ستلج میں اونچے درجے کے سیلاب سے آگاہ کردیا، فلڈ الرٹ جاری

بھارتی ہائی کمیشن کے مراسلے میں دریائے توی میں مقبوضہ جموں کے مقام پر بھی اونچے درجے کے سیلاب کی اطلاع دی گئی ہے۔ 

دوسری جانب پی ڈی ایم اے پنجاب نےصوبے میں 5 ستمبر تک بارشوں کی پیش گوئی کی ہے جس کے باعث سیلابی صورتحال میں شدت کا امکان ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *