Skip to content
  • Monday, 2 March 2026
  • 9:12 AM
Dailymithan news logo
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • کاروبار
  • دنیا
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • Home
  • بھارت نے پانی روکا تو ہمارے ردعمل کے نتائج دہائیوں تک محسوس کیے جائیں گے: ترجمان پاک فوج

حالیہ پوسٹس

  • یو اے ای سے انخلا کیلئے ریاض نیا ٹرانزٹ حب بن گیا
  • آپ جلد ہی پچھتائیں گے مسٹر پریزیڈنٹ!
  • ایرانی سپریم لیڈر کی شہادت پر حزب اللہ کی انتقامی کارروائی، اسرائیل پر میزائل اور ڈرون داغ دیے
  • ‘پہلے ایرانی قوم کو کسی دوسرے شہر منتقل کرو’، آیت اللہ خامنہ ای نے محفوظ مقام پر جانے سے انکار کیا
  • امریکا میں 43 فیصد عوام کی ایران پر حملوں کی مخالفت، ٹرمپ کی مقبولیت میں بھی کمی: سروے
تازہ ترین

بھارت نے پانی روکا تو ہمارے ردعمل کے نتائج دہائیوں تک محسوس کیے جائیں گے: ترجمان پاک فوج

DAILY MITHAN May 18, 2025 0


بھارت نے پانی روکا تو ہمارے ردعمل کے نتائج دہائیوں تک محسوس کیے جائیں گے: ترجمان پاک فوج

فوٹو: فائل

راولپنڈی: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہےکہ کوئی پاکستان کا پانی روکنےکی جرات نہ کرے، بھارت نے پانی روکا تو پاکستان کے ردعمل کے نتائج سالوں اور دہائیوں تک محسوس کیے جائیں گے۔

برطانوی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ حکومت پاکستان پانی کے معاملے پربھارت کو واضح کرچکی ہے، فوج کی طرف سے مزید کچھ کہنےکی ضرورت نہیں،24 کروڑ سے زائد لوگوں کا پانی روکنےکا کوئی پاگل آدمی ہی سوچ سکتا ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ  بھارت ایسا کرنےکی ہمت نہیں کرسکتا، امید کرتے ہیں ایسا وقت نہ آئے لیکن آیا تو دنیا ہمارے اقدامات دیکھےگی، بھارت نےپاکستان کا پانی روکا تو سالوں اور  دہائیوں تک اس کے نتائج محسوس کیے جائیں گے۔

 ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ ہم اپنے کیےگئے وعدوں کی مکمل پاسداری کرتے ہیں، ہم سیاسی حکومت کی ہدایات کو مکمل طور پر مانتے ہیں اور ان کے عزم کا پاس رکھتے ہیں، پاکستانی فوج کی طرف سے یہ جنگ بندی برقرار رہےگی، فریقین کے درمیان رابطے میں اعتماد سازی کے اقدامات کیےگئے ہیں، اگر خلاف ورزی ہوتی ہے تو ہمارا جواب ہمیشہ ہوگا اور موقع پر ہوگا، جواب صرف ان ہی چوکیوں اور مقامات پر ہوگا جہاں سے جنگ بندی کی خلاف ورزی کی گئی ہو۔

ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ میں تصدیق کرسکتا ہوں کہ  بھارت کا چھٹا گرنے والا طیارہ میراج 2000 ہے، ہم نے صرف طیاروں کو نشانہ بنایا، مزید کارروائی کرسکتے تھے مگر ہم نے ضبط کا مظاہرہ کیا، حملوں کے باوجود ہمارے تمام فضائی اڈے مکمل طور پر فعال ہیں، پاک فضائیہ کے پاس ایسے وسائل ہیں جن کی مدد سے فوری طور پر اڈوں کو فعال کیا جاسکتا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ بھارت کی کشمیرپالیسی، ظلم وجبر اور کشمیر کو اندرونی معاملہ بنانےکی کوشش ناکام ہو چکی ہے، جب تک بھارت بات چیت نہیں کرتا دونوں ممالک مسئلےکا حل نہیں نکالتے، تنازع کی آگ بھڑکنے کا خطرہ موجود رہےگا۔



Source link

DAILY MITHAN

Website: https://dailymithan.com

متعلقہ کہانی
Headline تازہ ترین
یو اے ای سے انخلا کیلئے ریاض نیا ٹرانزٹ حب بن گیا
DAILY MITHAN Mar 2, 2026
Headline تازہ ترین
آپ جلد ہی پچھتائیں گے مسٹر پریزیڈنٹ!
DAILY MITHAN Mar 2, 2026
تازہ ترین
ایرانی سپریم لیڈر کی شہادت پر حزب اللہ کی انتقامی کارروائی، اسرائیل پر میزائل اور ڈرون داغ دیے
DAILY MITHAN Mar 2, 2026
Headline تازہ ترین
‘پہلے ایرانی قوم کو کسی دوسرے شہر منتقل کرو’، آیت اللہ خامنہ ای نے محفوظ مقام پر جانے سے انکار کیا
DAILY MITHAN Mar 2, 2026
Headline تازہ ترین
امریکا میں 43 فیصد عوام کی ایران پر حملوں کی مخالفت، ٹرمپ کی مقبولیت میں بھی کمی: سروے
DAILY MITHAN Mar 2, 2026
تازہ ترین
برطانیہ نے امریکا کو اپنے فوجی اڈے استعمال کرنےکی اجازت دے دی
DAILY MITHAN Mar 2, 2026
Headline تازہ ترین
ایران پر اسرائیلی اور امریکی جارحیت کے بعد تیل کی عالمی قیمتوں میں اضافہ
DAILY MITHAN Mar 2, 2026
تازہ ترین
امریکا نے ایران کی 48 اہم شخصیات کو مار دیا، ایرانی ملٹری کمان مکمل ختم ہوگئی: ٹرمپ کا دعویٰ
DAILY MITHAN Mar 2, 2026
Headline تازہ ترین
امریکی اور اسرائیلی حملوں میں ایرانی فوج کے 7 کمانڈر شہید ہوئے: ایرانی خبر ایجنسی
DAILY MITHAN Mar 2, 2026
تازہ ترین
ایران میں 1000 سے زائد اہداف کو نشانہ بنایا، بیلسٹک میزائل سائٹس پر بھی حملہ کیا: امریکی سینٹرل کمانڈ
DAILY MITHAN Mar 2, 2026
تازہ ترین
ایران نےکشیدگی میں کمی کی کوششوں پر آمادگی ظاہرکردی، عمان کا دعویٰ
DAILY MITHAN Mar 1, 2026
Headline تازہ ترین
صدر زرداری کی ہندو برادری سے ہولی سادگی سے منانےکی اپیل
DAILY MITHAN Mar 1, 2026
Headline تازہ ترین
ابوظبی میں ایران کے حملے میں جاں بحق پاکستانی شہری کی شناخت ظاہر کردی گئی
DAILY MITHAN Mar 1, 2026
Headline تازہ ترین
امریکی حملےکے بعد ایران نے فیفا ورلڈکپ سے دستبردار ہونےکا عندیہ دے دیا
DAILY MITHAN Mar 1, 2026
Headline تازہ ترین
ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی زندگی پر ایک نظر
DAILY MITHAN Mar 1, 2026
Headline تازہ ترین
ویسٹ انڈیز نے بھارت کو جیت کیلئے196 رنز کا ہدف دیدیا
DAILY MITHAN Mar 1, 2026
Headline تازہ ترین
آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت پر ملک کے مختلف شہروں میں احتجاجی مظاہرے اور ریلیاں
DAILY MITHAN Mar 1, 2026
تازہ ترین
ایران کے ساتھ جنگ میں اب تک 3 امریکی فوجی مارے گئے: امریکی سینٹرل کمانڈ
DAILY MITHAN Mar 1, 2026
Headline تازہ ترین
مقبوضہ بیت المقدس کے نواح میں بیت شمش میں ایران کا میزائل حملہ، 9 اسرائیلی ہلاک
DAILY MITHAN Mar 1, 2026
تازہ ترین
امریکا کے اڈے آپ کے بجائے امریکی سرزمین شمار ہوں گے، علی لاریجانی کا خطے کے ممالک کیلئے پیغام
DAILY MITHAN Mar 1, 2026

Leave a Reply
Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

حالیہ نیوز
پاکستان
جیو نیوز کی نشریات کو مسلسل رکاوٹ کا سامنا، اسکرین ہیک کرکے نشر کیے گئے پیغام کا جیو سے کوئی تعلق نہیں
DAILY MITHAN Mar 1, 2026
پاکستان
احتجاج کا خدشہ، اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ، ہرقسم کے اجتماع پر پابندی عائد
DAILY MITHAN Mar 1, 2026
پاکستان
چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے چیئرمین پی ٹی آئی کو کیا بتایا؟
DAILY MITHAN Mar 1, 2026
پاکستان
پاکستان سے مشرق وسطیٰ جانے والی 100 پروازیں منسوخ
DAILY MITHAN Mar 1, 2026