نئی دہلی: آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں میزبان بھارت نے نمیبیا کو با آسانی93 رنز سے شکست دے کر ایونٹ میں مسلسل دوسری کامیابی حاصل کرلی۔
دہلی میں کھیلے گئے میچ میں نمیبیا نے ٹاس جیت کر بھارت کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔
بھارت نے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹ پر 209 رنز بنائے۔ایشان کشن 61 اور ہاردک پانڈیا نے 52 رنز بنائے۔
نمیبیا کی جانب سے کپتان اراسمس نے 4 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔
بھارت کے 210 رنز کے ہدف کے تعاقب میں نمیبیا کی ٹیم 19 ویں اوور میں 116 رنز بناکر آوٹ ہوگئی ۔ بھارت کی جانب سے ورون چکرورتی نے 3 اور ہاردک پانڈیا نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔
یوں بھارت نے نمیبیا کےخلاف 93 رنز سے کامیابی حاصل کرتے ہوئے ایونٹ میں مسلسل دوسری جیت اپنے نام کی۔
واضح رہے کہ بھارت کی یہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں مسلسل 10 ویں فتح ہے۔ بھارت نے مسلسل8 میچز 2024 کے ورلڈکپ میں جیتے تھے جبکہ 2 رواں ایونٹ میں جیت چکا ہے۔
بھارت کا ایونٹ میں اگلا میچ 15 فروری کو پاکستان کے خلاف کولمبو میں ہوگا۔


























Leave a Reply