بھارت نے سکھ یاتیروں کو گورو ارجن دیوجی کے شہیدی دن کی رسومات کیلئے پاکستان آنے سے روک دیا


بھارت نے سکھ یاتیروں کو گورو ارجن دیوجی کے شہیدی دن کی رسومات کیلئے پاکستان آنے سے روک دیا

فوٹو: فائل

ترجمان متروکہ وقف املاک بورڈ کے مطابق گورو ارجن دیوجی کے شہیدی دن کی رسومات میں آنے والے سکھ یاتریوں کو بھارت نے پاکستان آنے سے روک دیا۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ سکھ یاتریوں نے 9 جون کو  گورو ارجن دیو کے شہیدی دن کی رسومات کے لیے پاکستان آنا تھا۔

ترجمان نے کہا کہ بھارتی سکھ یاتریوں کی عدم آمد پر واہگہ بارڈر پر علامتی استقبال کریں گے، واہگہ بارڈر پر یاتریوں کے علامتی استقبال کے لیے استقبالیہ اسٹیج تیار کیا گیاہے۔

ترجمان نے بتایا کہ پاکستان سکھ گورود وارہ پربندھک کمیٹی واہگہ بارڈر پر یاتریوں کا انتظارکرے گی۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *