بھارت نے ستلج میں مزید پانی چھوڑ دیا، پاکپتن میں 23 گاؤں مکمل ڈوب گئے، 64 ہزار سے زائد آبادی متاثر


بھارت نے ستلج میں مزید پانی چھوڑ دیا، پاکپتن میں 23 گاؤں مکمل ڈوب گئے، 64 ہزار سے زائد آبادی متاثر

دریائے ستلج میں اس وقت ہریکے ڈاؤن اسٹریم اور فیروزپور ڈاؤن اسٹریم میں اونچے درجے کا سیلاب ہے، پی ڈی ایم اے پنجاب/ فائل فوٹو رائٹرز

 بھارت نے دریائے ستلج میں مزید پانی چھوڑ دیا جس کے باعث دریا کے بہاؤ میں مزید اضافہ ہوگیا۔ 

جیو نیوز کے مطابق بھارت نے پاکستان میں بھارتی ہائی کمیشن کے ذریعے وزارت آبی وسائل کو دریائے ستلج میں پانی چھوڑےجانے سے متعلق  آگاہ کیا جس کے بعد وزارت آبی وسائل نے فلڈ الرٹ جاری کردیا۔ 

اس حوالے سے پی ڈی ایم اے پنجاب کا کہنا ہےکہ بھارت کی جانب سے پانی چھوڑے جانے کے باعث دریائے ستلج میں پانی کے بہاؤ میں مزید اضافہ ہوگا جب کہ دریائے ستلج میں اس وقت ہریکے ڈاؤن اسٹریم اور فیروزپور ڈاؤن اسٹریم میں اونچے درجے کا سیلاب ہے۔ 

پی ڈی ایم اے پنجاب نے اونچےدرجے کے سیلاب سے متعلق الرٹ جاری کرتے ہوئے ہدایت کی کہ شہریوں کی جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنایاجائے۔

دوسری جانب دریائے ستلج میں ہیڈ سلیمانکی کےمقام پر اونچے درجے کا سیلاب ہے اور اب تک ضلع پاکپتن کے سیلاب زدہ علاقوں سے24974 افراد کا انخلا کیا گیا ہے۔ 

فلڈ کنٹرول روم کے مطابق سیلاب سے 23 گاؤں مکمل ڈوب گئے اور  53 گاؤں جزوی زیرآب آئے ہیں، ضلع میں 64663 آبادی متاثر اور  66913 ایکڑ رقبہ سیلاب کی نذر ہوگیا جب کہ سیلابی علاقے سے 4106 مویشیوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *