
بھارت نے پاکستان کو دریائے ستلج پر اونچے درجے کے سیلاب سے آگاہ کردیا۔
وزارت آبی وسائل کے مطابق پاکستان میں بھارتی ہائی کمیشن نے وزارت آبی وسائل کو ستلج میں سیلاب کے بارے میں آگاہ کیا۔
وزارت آبی وسائل نے بتایاکہ دریائے ستلج میں ہریکے زیریں اور فیروزپور زیریں پر اونچے درجے کا سیلاب ہوگا، اونچے درجے کے سیلاب کا خطرہ یکم ستمبر صبح 8 بجے سےہے۔
وزارت آبی وسائل کا کہنا ہے کہ سیلاب الرٹ متعلقہ اداروں اور صوبائی حکومتوں کو جاری کردیا گیا۔
دوسری جانب پرونشل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب نے اونچے درجے کے سیلاب کی وارننگ جاری کردی اور 9 اضلاع میں ہائی الرٹ کردیا۔
پی ڈی ایم اے کے مطابق بھارت کی طرف دریائےستلج میں ہری کے اور فیروزپور پراونچے درجے کا سیلاب ہے، سیلابی ریلے سے 9 اضلاع متاثر ہونے کا خدشہ ہے جن میں قصور، اوکاڑہ، بہاولنگر اور پاکتن شامل ہیں۔
پی ڈی ایم اے نے بتایاکہ ممکنہ متاثرہ اضلاع میں وہاڑی، لودھراں، بہاولپور، ملتان اور مظفر گڑھ شامل ہیں۔
پی ڈی ایم اے نے ہدایت کی کہ متعلقہ اضلاع کے ڈی سیزممکنہ سیلاب سے نمٹنےکیلیے فوری انتظامات کریں۔
Leave a Reply