بھارت نے ایک اور بڑا سیلابی ریلا چھوڑدیا


بھارت نے ایک اور بڑا سیلابی ریلا چھوڑدیا

فوٹو: رائٹرز

گوجرانوالہ: پنجاب حکومت کے ذرائع کے مطابق  بھارت نے ایک اور بڑا سیلابی ریلا چھوڑ دیا۔

ذرائع کے مطابق بھارت نے سلال ڈیم کے سارے گیٹ کھول دیے ہیں، بھارت سے آنے والا سیلابی ریلا 8 لاکھ کیوسک کا ہے۔

ذرائع پنجاب حکومت کا بتانا ہے کہ 8 لاکھ کیوسک کا ریلا 2 روز بعد ہیڈ مرالہ پہنچ جائےگا۔

دوسری جانب ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ  آنے والے سیلابی ریلے کی اطلاع ابھی ملی ہے، دریائے چناب سے ملحقہ علاقوں میں اعلانات کروا رہے ہیں ۔

ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ممکنہ سیلابی ریلے سے نمٹنے کے لیے تیاریاں شروع کردی ہیں۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *