
بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے آئی پی ایل دبئی میں کرانے کے لیے رابطہ کیا تھا مگر بھارت کو ایک اور سبکی کا سامنا کرنا پڑا۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ بھارت نے آئی پی ایل کے میچز دبئی میں کرانے کے لیے گزشتہ روز رابطہ کیا تھا مگر پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی کی پی ایس ایل کے میچز دبئی میں کرانے کی بات پہلے ہو چکی تھی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ایمریٹس کرکٹ بورڈ کو پی سی بی میچز کی منتقلی کے حوالے سے بتا چکا تھا اور بھارتی بورڈ کے رابطہ کرنے پر بتایا گیا کہ پاکستان پہلے رابطہ کر چکا ہے۔
ذرائع کے مطابق 8 مئی کی رات کو پی سی بی نے دبئی میں میچز کرانے کے لیے تمام معاملات طے کیے اور رات گئے اعلان کیا۔
واضح رہے کہ بھارت کو دبئی کا وینیو نہ ملنے پر اسے غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کیا گیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اب بھارتی بورڈ ستمبر میں آئی پی ایل کی ونڈو دیکھ رہا ہے اور ستمبر میں آئی پی ایل کرانے کی صورت میں ایشیا کپ کا انعقاد مشکل ہو گا۔
Leave a Reply