
شکست میں مبتلا بھارتی اور بی جے پی کارکنان اپنی جارحیت سے باز نہ آئے اور بھارت میں موجود پاکستانی نام پر بنی دکانوں میں توڑ پھوڑ کی۔
پاکستان کے ہاتھوں منہ کی کھانے کے بعد بھارتیوں او ربالخصوص بی جے پی کے کارکنان کو سکون نہ آیا اور وہ اپنے ملک میں پاکستانی نام پر بنی دکانوں کی توڑ پھوڑ پر اتر آئے۔
بھارتی ریاست حیدرآباد دکن میں سیاسی جماعت بی جے پی کے کارکنان کی ویڈیوز سامنے آرہی ہیں جنہوں نے کراچی کے نام والی ایک بیکری کو نشانہ بنایا۔
لیکن دوسری جانب پاکستان اور پاکستانی شہریوں نے ہمیشہ کی طرح اپنے پُرامن رہنے کا ثبوت دیتے ہوئے کسی بھی بھارتی نام پر بنی دکان کو کچھ نہ کہا بلکہ ان دکانوں پر عوام کا رش نظر آیا۔
کراچی میں بمبئی بریانی، دہلی کی نہاری اور حیدرآبادی اچار سمیت دیگر بہت سی دکانیں موجود ہیں جو کسی بھی خطرے سے بالکل محفوظ ہیں۔
عوام کا کہنا ہے کہ انہیں بھارت کے نام پر بنی دکانوں سے کوئی مسئلہ نہیں اور بھارتیوں کی طرح ایسا کوئی قدم نہیں اٹھائیں گے کیونکہ وہ باشعور شہری ہیں۔
Leave a Reply