بھارت میں نیپاہ وائرس پھیلنے پر پاکستان میں ہائی الرٹ جاری کردیا گیا۔
پاکستان میں تمام ہوائی اڈوں، بندرگاہوں اور زمینی سرحدوں پر سخت اسکریننگ کا حکم دیا گیا ہے جب کہ ہر آنے والے اور ٹرانزٹ مسافر کی 100 فیصد اسکریننگ لازمی قرار دی گئی ہے۔
اس کے علاوہ گزشتہ 21 دن کی مکمل سفری ہسٹری کی تصدیق کی ہدایت کی گئی ہے۔
نیپاہ سے متاثرہ یا ہائی رسک علاقوں سے آنے والوں پر خصوصی نظر رکھنے کی ہدایات کی گئی ہے، تھرمل اسکریننگ اور طبی معائنہ ہر مسافر کے لیے لازمی قرار دی گئی ہے، تمام کلیئرنس کے بغیر کسی فرد کو پاکستان میں داخلے کی اجازت نہیں ہوگی۔
واضح رہے کہ بھارت کی ریاست مغربی بنگال میں کم از کم 5 نیپاہ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ۔


























Leave a Reply