بھارت میں آئی پی ایل میچ منسوخ ہونے پر کھلبلی،کرکٹرز ایک دوسرے کی بسوں میں سوار


بھارت میں آئی پی ایل میچ منسوخ ہونے پر کھلبلی،کرکٹرز  ایک دوسرے کی بسوں میں سوار

بھارت نے پاکستان پر حملوں کے بعد پاک فوج کی جوابی کارروائیوں کے باعث آئی پی ایل غیر معینہ مدت کیلئے معطل کردی ہے/ فائل فوٹو

بھارتی ریاست ہماچل پردیش کے شہر دھرم شالہ میں آئی پی ایل میچ منسوخ ہونے کے بعد کھلبلی مچ گئی حتیٰ کہ کھلاڑی بھی ایک دوسرے کی بسوں میں سوار ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی اسٹیڈیم  دھرم شالہ میں میچ منسوخ ہونے کے بعد افرا تفری  کی صورتحال پیداگئی،  آئی پی ایل کھلاڑیوں کو فوراً بس میں جانے کی ہدایت کی گئی جس کے بعد افراتفری کی صورتحال میں آئی پی ایل فرنچائزز کی ٹیموں کے کھلاڑی ایک دوسرے کی بسوں میں سوار ہوگئے۔

واضح رہے کہ آئی پی ایل میں پنجاب کنگز اور دہلی کیپیٹل کے درمیان جاری میچ کی پہلی اننگز کے گیارہویں اوور کے بعد میچ ختم کردیا گیا تھا، میچ کے ختم ہونے کی وجہ برقی روشنیوں کی خرابی قرار دیا گیا تاہم بعد میں چیئرلیڈر کی ویڈیو نے بھارتیوں کا جھوٹ بے نقاب کردیا۔

بھارت کی جانب سے پاکستان پر حملوں کے بعد پاک فوج کی جوابی کارروائیوں کے باعث بھارت نے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل)  غیر معینہ مدت کیلئے  معطل کردی ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *