بھارت سے کشیدگی کے دوران پاکستانیوں کی اکثریت حکومت کی سفارتکاری سے مطمئن


بھارت سے کشیدگی کے دوران پاکستانیوں کی اکثریت حکومت کی سفارتکاری سے مطمئن

اسکرین گریب

بھارت سے کشیدگی کے دوران پاکستان کی سفارت کاری سے 65 فیصد پاکستانی مطمئن ہیں جنہوں نے حکومت کی خارجہ پالیسی کی تعریف کرتے ہوئے اسے اچھا قرار دیا۔ 

گیلپ پاکستان کے نئے سروے کے مطابق 15 فیصد پاکستانی حکومتی خارجہ پالیسی سے غیر مطمئن بھی دکھائی دیے۔ 

بھارتی اقدامات کے جواب میں سیاسی جماعتوں کے اتحاد سے بھی پاکستانیوں کی اکثریت مطمئن نظر آئی، 64 فیصد نے تمام سیاسی جماعتوں کے اتحاد کو خوش آئند قرار دیا  جبکہ 22 فیصد نے عدم اطمینان کا اظہار کیا۔

بھارت سے جنگ کی صورت میں 78 فیصد پاکستانیوں نے چین پر سب سے زیادہ بھروسا ہونے کا کہا، 66 فیصد نے ترکیے، 63 فیصد نے سعودی عرب، 60 فیصد نے ایران، 56 فیصد نے بنگلادیش جبکہ 51 فیصد نے افغانستان کی جانب سے پاکستان کو بھرپور مدد ملنے کی امید کی جبکہ مغربی ممالک کی جانب سے پاکستان کو کم مدد ملنے کا کہا گیا ۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *