بھارت سے مذاکرات میں سرفہرست کشمیر، سندھ طاس معاہدہ اور دہشتگردی کے معاملات شامل ہوں گے: وزیردفاع


بھارت سے مذاکرات میں سرفہرست کشمیر، سندھ طاس معاہدہ اور دہشتگردی کے معاملات شامل ہوں گے: وزیردفاع

اگریہ مسائل حل ہوجاتے ہیں تو تعلقات بحال ہونے کا امکان ہے، کشمیرپربھارت رد عمل دےگا لیکن ٹرمپ نے اس معاملے میں کرداراداکرنے کا کہا ہے: خواجہ آصف— فوٹو:فائل

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بھارت سے مذاکرات کے ایجنڈے میں سرفہرست کشمیر، سندھ طاس معاہدہ اور دہشتگردی شامل ہوگی۔

جیو نیوز سے گفتگو میں خواجہ آصف کا کہنا تھاکہ مجھے اب تک کوئی اطلاع نہیں کہ مذاکرات کہاں ہوں گے؟ اگر مذاکرات کیلئے ملاقات ہوگی تو ہی ایجنڈا طے ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ میری دانست میں مذاکرات میں کشمیر، سندھ طاس معاہدہ اور دہشتگردی پربات ہوگی، بھارت کالعدم تحریک طالبان پاکستان اور کالعدم بلوچستان لبریشن آرمی کے ذریعے مغربی سرحد پربھی کاروائیاں کرواتا ہے، ہم بھارت کی طرف سے دوطرفہ جارحیت کا شکارہیں۔

وزیردفاع کا کہنا تھاکہ کشمیر کا مسئلہ تو سر فہرست ہے، اگریہ مسائل حل ہوجاتے ہیں تو تعلقات بحال ہونے کا امکان ہے، کشمیرپربھارت رد عمل دےگا لیکن ٹرمپ نے اس معاملے میں کرداراداکرنے کا کہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ امریکی صدر دنیا میں جتنے بھی فلیش پوائنٹس ہیں ان سب کی بات کر رہے ہیں، یوکرین کے صدرکی روسی پیوٹن سے ملاقات ہورہی ہے، امریکا نے پاکستان میں امن کیلئے مداخلت کی ہے، غزہ اور فلسطین کے مسئلے پربھی امریکا جلد کوئی قدم اٹھائے گا۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *