بھارت سندھ طاس معاہدہ نہیں مانتا تو پاکستان جنگ کرے گا: بلاول بھٹو


بھارت سندھ طاس معاہدہ نہیں مانتا تو پاکستان جنگ کرے گا: بلاول بھٹو

اب کشمیر ایک بین الاقوامی معاملہ بن گیا ہے، یہ ہماری کامیابی ہے کہ اندرونی معاملہ بین الاقوامی معاملہ بن چکا ہے: چیئرمین پی پی/ فائل فوٹو

اسلام آباد: چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ بھارت کے لیے 2 آپشن ہیں وہ سندھ طاس معاہدہ مان لے اگر نہیں مانتا اور ڈیمز یا کینال نکالے گا تو پاکستان جنگ کرے گا۔

قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کا نام لیے بغیر انہیں تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ ہمارے خطے میں بھی نیتن یاہو کی ایک سستی کاپی ہے، ہم نے بھارت کو جنگ، سفارت کاری اور بیانیے کے میدان میں ہرا دیا۔ 

انہوں نے کہا کہ ہم بھارت کے عوام کے فائدے کی جنگ بھی لڑ رہے ہیں، پاکستان اور بھارت کے عوام کا فائدہ امن میں ہے ، بھارت چاہتا ہے کہ ہماری آئندہ نسلیں پانی پر لڑیں،  پاکستان کاپانی روکنے کی دھمکی اقوام متحدہ کے چارٹر کی خلاف ورزی ہے۔

چیئرمین پیپلزپارٹی کا کہنا تھا کہ بھارت کے لیے 2  آپشن ہیں، سندھ طاس معاہدہ مان لے اور اگر وہ نہیں مانتا، ڈیمز یا کینال نکالے گا تو پاکستان جنگ کرے گا جس کے بعد 6 کے 6 دریا کا پانی پاکستان کو دلوائیں گے۔

بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ امریکا کا صدر کہتا ہے کہ ثالثی ہو، بھارت کشمیر کو اپنا اندرونی معاملہ کہنے والی بات سے پیچھے ہٹ چکا ہے، کشمیر کے حوالے سے ہر جگہ دنیا میں ہمددری ہے اور اب کشمیر ایک بین الاقوامی معاملہ بن گیا ہے، یہ ہماری کامیابی ہے کہ اندرونی معاملہ بین الاقوامی معاملہ بن چکا ہے۔ 

بجٹ پر بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ حکومت کے وفاقی بجٹ کی حمایت کرتا ہوں، وزیراعظم، وزیرخزانہ اور وزیرخارجہ کاشکریہ کہ اس دفعہ انہوں نے بجٹ پرپیپلزپارٹی کو انگیج کیا،  یہ اچھا اقدام ہے کہ حکومت نےتنخواہوں اور پنشن میں اضافہ کیا تاہم ہم چاہتے تھےکہ تنخواہ اور پنشن میں مزید اضافہ کیا جائے۔ 

چیئرمین پی پی نے کہا کہ پیپلزپارٹی کی خواہشات تھیں جو ہم بجٹ میں حاصل نہیں کرسکے، چاہتے تھے کہ پی ایس ڈی پی میں جنوبی پنجاب کو پنجاب کا 30فیصد حصہ دلایا جائے، چاہتے تھے بلوچستان اورخیبرپختونخوا کو وفاقی حکومت فیڈرل فنڈنگ کی صورت میں سپورٹ کرے، وزیر خزانہ نے کہا کہ اگلے بجٹ میں ہم بیٹھ کر کوشش کریں گے۔ 



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *