بھارت خطرناک بحری تیاریوں میں مصروف ہے: مستقبل مندوب عاصم افتخار


اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار کا کہنا ہے کہ بھارت خطرناک بحری تیاریوں میں مصروف ہے۔

سلامتی کونسل کے مباحثے میں سفیر عاصم افتخار نے کہا کہ یہ بات تشویش ناک ہے کہ ایک بڑی طاقت غیر محدود علاقائی بالادستی کے خواب دیکھ رہی ہے، وہ بحری توسیع پسندی اور اہم آبی راستوں پر غلبہ حاصل کرنے کی کوشش کررہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پڑوسی ممالک کو علاقائی بحری سلامتی کے ڈھانچوں بaلخصوص انڈین اوشین رم ایسوسی ایشن سے خارج کیا جارہا ہے۔

عاصم افتخار نے مزید کہا کہ بھارت دریاؤں کو ہتھیانے اور انہیں بطور ہتھیار استعمال کرنے کی روش بھی اپنائے ہوئے ہے جو معاہدوں کی کھلی خلاف ورزی ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *