بھارتی ریاست آسام سے تعلق رکھنے والے مشہور گلوکار و موسیقار زوبین گارگ کی موت کے حوالے سے نئی تفصیلات سامنے آئی ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اس بات کی تصدیق ہوئی ہے کہ زوبین کی موت اسکوبا ڈائیونگ سے نہیں بلکہ سنگاپور کے جزیرے لازارس کے قریب تیراکی کے دوران ہوئی۔
اس سے قبل سامنے آنے والی رپورٹس میں بتایا گیا تھا کہ گلوکار کی موت اسکوبا ڈائیونگ سے ہوئی۔
یہ واقعہ گزشتہ برس 19 ستمبر کو سنگا پور میں پیش آیا تھا۔
بدھ کو کیس کی سماعت کے دوران سنگاپور کے حکام نے عدالت کو بتایا کہ زوبین اس واقعے کے وقت نشے میں تھے۔
متعدد گواہوں نے بتایا کہ انہوں نے اسے کشتی کی طرف واپس تیرنے کی کوشش کرتے ہوئے دیکھا جس کے بعد وہ بے ہوش ہو کر پانی میں پیٹ کے بل تیرنے لگے، انہیں فوری طور پر ریسکیو کرنے کے بعد سی پی آر دیا گیا لیکن جلد ہی زوبین کو مردہ قرار دیدیا گیا۔
حکام نے بتایا کہ زوبین کی ہائی بلڈ پریشر اور مرگی کی ہسٹری رہی ہے اور انہیں اس قسم کا آخری دورہ 2024 میں پڑا تھا۔
سنگاپور پولیس نے اس بات کی تصدیق کی کہ انکی موت میں کوئی سازش یا جرم نہیں کیا گیا۔


























Leave a Reply