بھارتی گلوکار اور ریپر بادشاہ نے اپنے متنازع گانے پر معافی مانگ لی۔
بادشاہ نے ہریانوی زبان میں گانا ‘ٹٹیری’ ریلیز کیا تھا جس کے بول اور فلم بندی کی وجہ سے ریاست ہریانہ کے شہر پنچکولہ کے رہائشیوں کی جانب سے مقدمہ درج کرایا گیا ہے۔
سخت عوامی ردعمل سامنے آنے کے بعد گلوکار نے اپنے انسٹاگرام پر ویڈیو شیئر کی اور کہا کہ میرا نیا گانا ‘ٹٹیری’ ریلیز ہوا ہے اور گانے کے بول اور فلم بندی کی وجہ سے کئی لوگوں اور خاص طور پر میرے اپنے ریاست ہریانہ کے لوگوں کے جذبات کو تکلیف پہنچی ہے۔
گلوکار نے کہا کہ جو لوگ مجھے جانتے ہیں انہیں معلوم ہے کہ میں ہریانہ سے تعلق رکھتا ہوں، میرا رہن سہن، کھانا پینا سب چیزوں میں ہریانہ کا کلچر دکھتا ہے، میں یہ کبھی نہیں چاہوں گا کہ کسی بھی بچے یا خاتون کے بارے میں بےہودہ بات کہوں۔
انہوں نے مزید کہا کہ میری کوشش ہوتی ہے کہ میں ہریانہ کی ثقافت اور زبان کو جہاں ممکن ہو وہاں لے کر جاؤں، اگر کسی کو بھی میرے گانے کی وجہ سے تکلیف پہنچی ہے تو میں معافی مانگتا ہوں، امید کرتا ہوں کہ مجھے ہریانہ کا بیٹا سمجھ کر معاف کردیں گے۔
گلوکار نے اپنی ویڈیو کے کیپشن کے ذریعے بتایا کہ وہ اس گانے کو تمام پلیٹ فارم سے ہٹا رہے ہیں۔

























Leave a Reply