Skip to content
  • Wednesday, 4 March 2026
  • 5:21 PM
Dailymithan news logo
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • کاروبار
  • دنیا
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • Home
  • بھارتی ٹیم کا انوکھا فیصلہ، چاند گرہن کے سبب پریکٹس منسوخ کردی

حالیہ پوسٹس

  • وہ عجیب عادت جو آپ کی ذہانت کی نشانی ہوتی ہے
  • بنگلادیش سے سیریز کیلئے اسکواڈ کا اعلان، بابراعظم اور صائم ایوب ڈراپ
  • بھارتی ٹیم کا انوکھا فیصلہ، چاند گرہن کے سبب پریکٹس منسوخ کردی
  • مارچ میں درجہ حرارت بڑھنے سے غیر معمولی گرمی اور ہیٹ ویو کا خدشہ
  • سونا آج بھی 10 ہزار روپے سستا، فی تولہ قیمت کیا ہوگئی؟
Headline تازہ ترین

بھارتی ٹیم کا انوکھا فیصلہ، چاند گرہن کے سبب پریکٹس منسوخ کردی

DAILY MITHAN Mar 4, 2026 0


ٹی 20 ورلڈکپ: بھارتی ٹیم کا انوکھا فیصلہ، چاند گرہن کے سبب پریکٹس منسوخ کردی

ہندو مذہبی روایات کے مطابق گرہن کے دوران کسی بھی نیک یا اہم کام سے گریز کیا جاتا ہے کیونکہ اسے نحوست سے تعبیر کیا جاتا ہے__فوٹو: فائل

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں انگلینڈ کے خلاف سیمی فائنل کی تیاریوں کے سلسلے میں بھارتی ٹیم نے چاند گرہن کے باعث اپنا ٹریننگ سیشن مؤخر کردیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی ٹیم مینجمنٹ نے روایتی شیڈول کے تحت سیمی فائنل سے 25 روز قبل شام 6 بجے پریکٹس شروع کرنے کا منصوبہ بنایا تھا اور بھارتی بورڈ کی جانب سے جاری باضابطہ اعلامیے میں بھی بتایا گیا تھا کہ ٹیم شام 6 سے 9 بجے تک واکھنڈے اسٹیڈیم میں ٹریننگ کرے گی۔

تاہم بعد ازاں معلوم ہوا کہ چاند گرہن دوپہر 3 بج کر 20 منٹ پر شروع ہو کر شام 6 بج کر 47 منٹ تک جاری رہے گا اور ہندو مذہبی روایات کے مطابق گرہن کے دوران کسی بھی نیک یا اہم کام سے گریز کیا جاتا ہے کیونکہ اسے نحوست سے تعبیر کیا جاتا ہے۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ ٹیم مینجمنٹ اور کھلاڑیوں نے مشاورت کے بعد فیصلہ کیا کہ سیمی فائنل جیسے اہم میچ سے قبل مثبت آغاز ضروری ہے، اس لیے پریکٹس سیشن کو تقریباً ایک گھنٹے کے لیے مؤخر کر دیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ایک ذریعے نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ گرہن کے دوران کسی سرگرمی سے اجتناب بہتر سمجھا گیا لہٰذا ٹریننگ کا آغاز 6 بج کر 40 منٹ کے بعد کیا جائے گا۔

رپورٹس کے مطابق بھارتی ٹیم ٹورنامنٹ کے دوران مذہبی رسومات اور عبادات کا خاص اہتمام کر رہی ہے،کھلاڑی مختلف شہروں میں میچز سے قبل مندروں میں حاضری بھی دیتے رہے ہیں۔

واضح رہے کہ بھارتی ٹیم نے سپر ایٹ مرحلے کے آخری میچ میں ویسٹ انڈیز کو شکست دے کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کیا تھا اور اب جمعرات کو سیمی فائنل میں انگلینڈ کا سامنا کرے گی جب کہ پہلا سیمی فائنل آج نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کے درمیان کھیلا جائے گا۔



Source link

DAILY MITHAN

Website: https://dailymithan.com

متعلقہ کہانی
Headline تازہ ترین
وہ عجیب عادت جو آپ کی ذہانت کی نشانی ہوتی ہے
DAILY MITHAN Mar 4, 2026
Headline تازہ ترین
بنگلادیش سے سیریز کیلئے اسکواڈ کا اعلان، بابراعظم اور صائم ایوب ڈراپ
DAILY MITHAN Mar 4, 2026
Headline تازہ ترین
مارچ میں درجہ حرارت بڑھنے سے غیر معمولی گرمی اور ہیٹ ویو کا خدشہ
DAILY MITHAN Mar 4, 2026
Headline تازہ ترین
سعودیہ کا ہنگامی ضرورت کے پیش نظر پاکستان سے بھرپور تعاون جاری رکھنے کا عزم
DAILY MITHAN Mar 4, 2026
تازہ ترین
آیت اللہ خامنہ ای کے بعد ان کے ہر جانشین کو نشانہ بنائیں گے: اسرائیلی وزیردفاع
DAILY MITHAN Mar 4, 2026
Headline تازہ ترین
اماراتی صدر و ولی عہد دبئی مال پہنچ گئے، عوام دیکھ کر حیران رہ گئی
DAILY MITHAN Mar 4, 2026
Headline تازہ ترین
یہ انوکھے کھلونے آپ کے بہترین اے آئی ساتھی ثابت ہوں گے
DAILY MITHAN Mar 4, 2026
تازہ ترین
دہشت کی علامت سمجھے جانیوالے مزید 3 ڈاکوؤں نے ہتھیار ڈال دیے
DAILY MITHAN Mar 4, 2026
Headline تازہ ترین
بزدلانہ حملوں کے بعد ایرانی جارحیت کا جواب دینے کا مکمل حق رکھتے ہیں: سعودی عرب
DAILY MITHAN Mar 4, 2026
تازہ ترین
امریکا نے پاکستان میں اپنےغیر ہنگامی سفارتی عملے کو واپس بلالیا
DAILY MITHAN Mar 4, 2026
Headline تازہ ترین
فرانسیسی صدر کی رافیل طیاروں سے متعلق وائرل ویڈیو جعلی ہے
DAILY MITHAN Mar 4, 2026
Headline تازہ ترین
ساس سے کھانا پکانے پر جھگڑا ، سوفٹ ویئر انجینئر بہو نے خودکشی کرلی
DAILY MITHAN Mar 4, 2026
Headline تازہ ترین
سری لنکا کے ساحل کے قریب ایرانی بحری جہاز ڈوبنے لگا، عملے کو بچانے کی کوششیں جاری
DAILY MITHAN Mar 4, 2026
Headline تازہ ترین
کراچی میں سڑکوں کی بندش، شہری کونسے راستے استعمال کرسکتے ہیں؟
DAILY MITHAN Mar 4, 2026
Headline تازہ ترین
اے آئی براؤزرز سے مقابلے کیلئے گوگل کروم میں اہم تبدیلی کر دی گئی
DAILY MITHAN Mar 4, 2026
Headline تازہ ترین
ایران پر حملے سے عین قبل مودی کے دورہ اسرائیل پر سنگین سوالات اٹھ گئے
DAILY MITHAN Mar 4, 2026
Headline تازہ ترین
سابق بھارتی کپتان دھونی پر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر جرمانہ عائد
DAILY MITHAN Mar 4, 2026
تازہ ترین
وزیراعظم ہاؤس میں سیاسی جماعتوں اور اراکین پارلیمنٹ کو ان کیمرا بریفنگ
DAILY MITHAN Mar 4, 2026
Headline تازہ ترین
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف کراچی کی عدالت میں درخواست دائر
DAILY MITHAN Mar 4, 2026
Headline تازہ ترین
امریکا نے ایرانی حملے میں ہلاک فوجیوں کی تصاویر جاری کردیں
DAILY MITHAN Mar 4, 2026

Leave a Reply
Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

حالیہ نیوز
پاکستان
پاکستان نے آپریشن “غضب للحق” میں افغانستان کے بگرام ائیربیس کو نشانہ بنایا: امریکی اخبار
DAILY MITHAN Mar 4, 2026
پاکستان
موجودہ قومی اسمبلی نے سب سے زیادہ قانون سازی کا نیا ریکارڈ قائم کردیا
DAILY MITHAN Mar 4, 2026
پاکستان
خطے میں کشیدگی سے فضائی نظام مفلوج، پاکستان کی مشرق وسطیٰ کیلئے آج بھی 166 پروازیں منسوخ
DAILY MITHAN Mar 4, 2026
پاکستان
وزیراعظم کا اپوزیشن اور سیاسی قیادت کو موجودہ صورتحال پر اعتماد میں لینےکا فیصلہ
DAILY MITHAN Mar 3, 2026