بھارتی میڈیا کے پاکستان پر حملے سے متعلق فیک نیوز پر سوشل میڈیا پر میمز کی بھرمار ہوگئی

بھارتی میڈیا کے پاکستان پر حملے سے متعلق فیک نیوز پر سوشل میڈیا پر میمز کی بھرمار ہوگئی

فوٹو: اسکرین شاٹ

بھارتی فوج میدان جنگ میں پاک فوج  کا سامنا نہ کرسکی تو مودی سرکار کو اپنی ہی عوام کو بے وقوف بنانے کے لیے فیک نیوز اور پروپیگنڈے کا سہارا لینا پڑا، جس پر پاکستانیوں نے بھی بھارت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے سوشل میڈیا پر میمز کی بھرمار کردی۔

پاک فضائیہ کے ہاتھوں 3 رافیل سمیت 5 جنگی طیاروں کی تباہی کے بعد بھارت کو شدید خفت کا سامنا ہے، عسکری میدان میں جب بھارت کو ناکامی ہوئی تو  بھارت نے جھوٹ کا سہارا لے لیا۔

گزشتہ روز تمام بھارتی نیوز چینلز پر  براہ راست نشریات جاری تھیں جن میں دعویٰ کیا جا رہا تھا کہ پاکستان کی جانب سے بھارت میں حملہ کیا گیا جس کے بعد بھارت نے شدید جوابی حملہ کردیا ہے اور بھارتی فوج پاکستان کے بڑے شہروں میں اندر تک گھس گئی ہے اور وہاں قبضہ کرلیا۔

ایسی بے سروپا اور جھوٹی خبریں دینے میں بھارت کے تمام بڑے نیوز ٹی وی چینلز اور معروف صحافی اور اینکر شامل تھے۔

بھارتی میڈیا پر سوشل میڈیا سے لی گئی پاکستانی شہروں کی تباہی کی بے بنیاد خبریں چلائی گئیں، کراچی پورٹ ٹرسٹ کی تباہی سے لیکر پاکستانی ایف 16 کو گرانے اور پاکستان کی جانب سے عالمی اداروں سے مالی امداد طلب کرنے کی جھوٹی خبریں چلائی گئیں۔

پاکستانی شہریوں کو بھارتی ذرائع ابلاغ سے معلوم ہوا کہ چیچہ وطنی میں انٹرنیشل ائیرپورٹ بھی ہے اور ملتان و لاہور میں بندرگاہیں ہیں جہاں بھارتی نیوی قدم جماچکی ہے۔

کراچی والوں کے لیےانکشاف تھا کہ ان کا شہر بھارتی حملے میں تباہ ہوچکا ہے۔

پاکستانی سوشل میڈیا صارفین بھارتی پروپیگنڈے کے جواب میں میمز شیئر کر رہے ہیں جو تیزی سے وائرل ہورہی ہیں۔

ایک خاتون صارف نے ایکس پر لکھا کہ ‘بھارتی اینکر یونیورسٹی روڈ کی ویڈیو دکھا کر دعوے کر رہا کہ کراچی پر ان کا حملہ کامیاب ہوا ہے۔جانی، یہ والی سڑک چار سال سے اسی حالت میں ہے۔ ہر دو تین ماہ بعد ٹھیکیدار مزید کھود کر چلا جاتا ہے’۔

بھارتی میڈیا کے پاکستان پر حملے سے متعلق فیک نیوز پر سوشل میڈیا پر میمز کی بھرمار ہوگئی

ایک اور صارف نے کراچی کی ٹوٹی ہوئی سڑکوں کی تصاویر فیس بک پر پوسٹ کرتے ہوئے لکھاکہ بھارتی فوج کے حملے میں کراچی تباہ ہوگیا ہے ، ساتھ ہی اس صارف نے طنزاً لکھا کہ حالانکہ اس کے لیے صوبائی حکومت ہی کافی ہے۔

بھارتی میڈیا کے پاکستان پر حملے سے متعلق فیک نیوز پر سوشل میڈیا پر میمز کی بھرمار ہوگئی

ایک صارف نے انسٹاگرام اسٹوری پر پوسٹ کی کہ لاہور تباہ ہونے ہی والا تھا کہ میں نے ریموٹ پکڑ کر اپنے نیوز چینل لگا لیے۔‘

بھارتی میڈیا کے پاکستان پر حملے سے متعلق فیک نیوز پر سوشل میڈیا پر میمز کی بھرمار ہوگئی

ایمن ندیم نامی صارف نے فیس بک پوسٹ میں لکھا کہ ‘لاہور کی بندرگاہ تک تباہ کردی، اب کیا ہوگا؟ لاہوری الگ رو رہےکہ اب تک اپنی بندرگاہ کا علم ہی نہیں تھا، ایویں کراچی سمندر دیکھنے آتے رہے’۔

بھارتی میڈیا کے پاکستان پر حملے سے متعلق فیک نیوز پر سوشل میڈیا پر میمز کی بھرمار ہوگئی

ایک اور صارف نے فیس بک پوسٹ میں لکھا کہ ‘جس جس کو سمندر دیکھنے کا شوق تھا اور وہ کراچی نہیں جا سکا،لاہور قریب ہی ہے،لاہور کا سمندر دیکھ لو، جو راتوں رات لاہور شفٹ ہو گیا ہے،ضروری نوٹ! لاہور کی بندرگاہ پہ اب انڈیا کا ‘قبجہ‘ ہے۔

بھارتی میڈیا کے پاکستان پر حملے سے متعلق فیک نیوز پر سوشل میڈیا پر میمز کی بھرمار ہوگئی

ایک اور صارف نے اے آئی سے بنائی گئی لاہور کی خیالی بندرگاہ کی تصویر شہیر کی جس میں مینار پاکستان بھی نظر آرہا ہے۔

بھارتی میڈیا کے پاکستان پر حملے سے متعلق فیک نیوز پر سوشل میڈیا پر میمز کی بھرمار ہوگئی

ایک صارف نے لکھا کہ لاہوریوں تمہاری بندرگاہ پر بھارتی نیوی نے قبضہ کرلیا ہے،اپنی اپنی کشتیوں پر سوار ہو کر ملتان بندرگاہ پہنچ جائیں۔

بھارتی میڈیا کے پاکستان پر حملے سے متعلق فیک نیوز پر سوشل میڈیا پر میمز کی بھرمار ہوگئی

ایکس پر ایک صارف نے لکھا کہ ‘رات تک حالات بالکل ٹھیک ہی تھے،صبح اٹھ کر دیکھا تو انڈین میڈیا ملتان کے سمندر پر قبضے کی خبریں چلا رہا تھا، ہمیں آج پتہ چلا کہ ملتان میں کوئی سمندر بھی ہے’۔

بھارتی میڈیا کے پاکستان پر حملے سے متعلق فیک نیوز پر سوشل میڈیا پر میمز کی بھرمار ہوگئی

Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *