
بھارتی میڈیا پاکستاں کے جونیئر ٹینس پلیئرز کے خلاف زیر اگلنے لگا۔
جونیئر ڈیوس کپ میں پاک بھارت میچ کے بعد بھارتی میڈیا نے 15 سالہ پاکستانی پلیئر کے خلاف مہم شروع کردی، سوشل میڈیا پر ادھوری ویڈیو کی بنیاد پر بھارتی میڈیا نے زہر اگلنا شروع کیا۔
ڈیوس کپ میں شکست کے بعد پاکستانی پلیئرز میکائیل بیگ کے بھارتی پلیئرز کے ساتھ ہاتھ ملانے کے انداز پر بھارتی میڈیا نے واویلا شروع کردیا۔

پی ٹی ایف کے ذرائع کے مطابق میکائیل علی بیگ میچ ہارنے پر خود سے اپ سیٹ تھے، بھارتی میڈیا ادھوری ویڈیو پر شور مچا رہا ہے، پوری ویڈیو میں پلیئر کو بھارتی حریف سے کہتے سنا جاسکتا ہے کہ میں تم سے نہیں خود پر ناراض ہوں۔
مکمل ویڈیو میں پاکستانی پلیئر کو کوچ سے گلے لگ کر روتا بھی دیکھا جاسکتا ہے، میچ کے بعد دونوں ٹیموں کے کوچز نے بھی آپس میں ہاتھ ملایا۔

ذرائع پی ٹی ایف کے مطابق بھارتی میڈیا کا ایک 15 سالہ پلیئر کے خلاف “ہیٹ آف دا مومنٹ” کی بنیاد پر پروپیگنڈا مایوس کن ہے، اگر کھلاڑی نے کسی قانون کی خلاف ورزی کی ہوتی تو اس پر آئی ٹی ایف جرمانہ کرتی جو نہیں کیا گیا۔
Leave a Reply